قومی ٹیم نیوزی لینڈ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریگی، ذاکر خان 

قومی ٹیم نیوزی لینڈ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریگی، ذاکر خان 

  

اسلام آباد (این این آئی)ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس مرتبہ بھی دورہ نیوزی لینڈ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ اپنے بیان میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان نے کہا کہ پاکستان نے دورہ نیوزی لینڈمیں ہمیشہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے والا ملک ہے، جہاں اسپورٹ کرنے والے شائقین بستے ہیں، امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس مرتبہ بھی دورہ نیوزی لینڈ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ذاکر خان نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس کے بعد پاکستان کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں صرف جنوبی افریقہ کے خلاف ہی ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں، پرامید ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایونٹ کا اختتام شاندار انداز سے کرے گی جو اسے ٹیسٹ کرکٹ کی ایک مضبوط ٹیم بن کر سامنے لائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -