آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ جناح پارک راولپنڈی میں کھیلا جائیگا
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ اکتوبر لیڑر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔ اعجاز الرحمن نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔ اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں نو مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اینڈ ڈبلز، لیڈیز سنگلز اور ڈبلز، ایمچور، اندڑ 12، انڈر 14، انڈر 16 اورمیڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔