پنجاب حکومت کا لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ

  پنجاب حکومت کا لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت نے  لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے فیز میں لاہور میں 100 الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ دوسرے فیز میں 200 بسیں چلائی جائیں گی۔ اس حوالے سے چیئرمین ایل ٹی سی ڈاکٹر شاہد صدیق نے بتایا کہ  بسوں کو ایل ٹی سی کے 19 بند روٹس پر چلایا جائے گا۔ چیئرمین ایل ٹی سی کہتے ہیں لاہور میں 1100 بسیں لائی جائیں گی۔بتایا گیا ہے کہ حکومت کا منصوبہ ہے کہ اگلے تین سالوں میں یہ بسیں ملک میں تیار ہونا بھی شروع ہو جائیں جس کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 الیکٹرک بسیں 

مزید :

صفحہ اول -