ملک بھر میں آج سے پرائمری تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ، کورونا سے مزید 8افراد جاں بحق، 672نئے کیسز رپورٹ 

    ملک بھر میں آج سے پرائمری تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ، کورونا سے مزید ...

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ دیسک) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں آج سے پرائمری سکولز کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا این سی او سی اجلاس میں تمام صوبوں کو آن بورڈ لیا گیا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے حکام بھی اجلاس میں شریک تھے، ملک میں تقریباً 3 کروڑ بچے پرائمری تعلیم حاصل کرتے ہیں،  آج سے ملک بھر کے پرائمری سکول کھولنے کا متفقہ فیصلہ ہوا ہے، تمام فیصلے ملک بھر سے اکٹھے کیے گئے ڈیٹا کو جانچنے اور صوبوں کی رائے لینے کے بعد کیے گئے۔شفقت محمود کا کہنا تھا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعدد سکول بند کیے گئے، آئندہ بھی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالے سکولوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، چھوٹے بچے اب سکول آ رہے ہیں، ان کے لئے ماسک پہننا اور دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔  دوسری طرف پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بچوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 70ہزار750 میں سے 145طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور 68ہزار 32 طلبہ کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ سیکریٹری صحت پنجاب کے مطابق63ہزار339 پبلک اور7411پرائیویٹ اسکولوں میں ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ لاہور میں 4، ننکانہ صاحب23، قصور2، راولپنڈی7 اورجہلم میں 3 طلبہ میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ پنجاب کے ضلع سرگودھا میں 8، خوشاب3، بھکر2، گجرات18 اورساہیوال میں 3طلبہ میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔  اوکاڑہ، ملتان، لیہ، سیالکوٹ اور لودھراں میں ایک ایک طالب علم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ گوجرانوالہ50، ڈیرہ غازی خان 2 اوربہاولپورمیں 4طلبہ میں کورونا وائرس پایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فیصل آباد8 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 3 طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے طلبہ کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 474 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 516 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 672 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 99 ہزار 292، سندھ میں ایک لاکھ 36 ہزار 395، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 727، بلوچستان میں 15 ہزار 177، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 730، اسلام آباد میں 16 ہزار 532 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 663 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 34 لاکھ 82 ہزار 206 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 665 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 96 ہزار 340 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 419 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 474 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 234، سندھ میں 2 ہزار 495، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 259، اسلام آباد میں 181، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 88 اور آزاد کشمیر میں 72 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پرائمری سکول

 لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب کے دارالحکومت شہر لاہور  سمیت صوبہ  بھر کے پرائمری سکول آج کھلیں گے، صوبائی وزیر تعلیم مراد ران کی ہدایت پر محکمہ سکول ایجوکیشن نے باقاعدہ طور پر نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے اس کے ساتھ ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کرونا ایس پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کو بند کر دیا جائے گا ۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ بچوں کے مستقبل کو مد نظر رکھ کر سکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعدد سکول بند کیے گئے، آئندہ بھی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالے سکولوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، چھوٹے بچے اب سکول آ رہے ہیں، ان کے لئے ماسک پہننا اور دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

 پرائمری سکول

مزید :

صفحہ اول -