گلگت بلتستان پر بھارتی بیان مسترد 

       گلگت بلتستان پر بھارتی بیان مسترد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان نے گلگت بلتستان کے بارے میں غیرذمہ دارانہ اور بلاجواز بھارتی بیان سختی سے مسترد کردیا۔منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان گلگت بلتستان کے بارے میں بھارتی وزارت امور خارجہ کے غیرذمہ دارانہ اور بلاجواز بیان کو دوٹوک طورپر مسترد کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ  نے کہاکہ بھارت کو اس معاملے پر بات کرنے کاکسی بھی قسم کا کوئی قانونی، اخلاقی یا تاریخی حق حاصل نہیں۔ جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کا واویلا کرنے سے بھارت نہ تو حقیقت تبدیل کرسکتا ہے اور نہ ہی غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں اور غیرقانونی اقدامات سے ہی توجہ ہٹا سکتا ہے۔ 
پاکستان

مزید :

صفحہ اول -