شہبازشریف کی پی ڈی ایم کے فیصلو ں پرمن وعن عملدرآمد کی ہدایت

  شہبازشریف کی پی ڈی ایم کے فیصلو ں پرمن وعن عملدرآمد کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرمیاں شہباز شریف نے رانا ثناللہ کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جو بھی فیصلے ہوں ان پر میاں نواز شریف کی مشاورت کے ساتھ لبیک کہا جائے۔اے پی سی کے ہر فیصلے پر یکسوئی کے ساتھ مشاورت کی جائے، مستقبل میں ہونے والی احتجاجی تحاریک کی بھی حکمت عملی کمرہ عدالت میں زیر بحث رہی۔میاں شہباز شریف نے رانا ثنااللہ سے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات پر بھی رپورٹ لی اور رانا ثناء اللہ کو کمرہ عدالت میں ہی مذکورہ بالاہدایات جاری کیں۔
ہدایت

مزید :

صفحہ اول -