فاسٹ فوڈ،سگریٹ نوشی دل کی بیماریوں کا باعث، ڈاکٹر قاضی عبدالصبور

   فاسٹ فوڈ،سگریٹ نوشی دل کی بیماریوں کا باعث، ڈاکٹر قاضی عبدالصبور

  

لاہور(انٹرویو،جاوید اقبال،تصاویر عمر شریف) نوجوانوں میں دل کے امراض پھیلنے کی سب سے بڑی اور خطرناک وجہ فاسٹ فوڈ کے رجحان میں اضافہ ہے،اگر نوجوان امراض ِقلب جیسے جان لیواء مرض سے بچنا چاہتے ہیں تو انہیں فاسٹ فوڈ کو چھوڑ کر سبزیوں اور چکنائی سے پرہیز کر کے واک کو معمول بنانا ہو گاجبکہ امراض ِقلب کے باعث دنیا میں جان سے ہاتھ گنوانے والوں کی تعداد پہلے نمبر پر آگئی ہے جو ایک فکر والی بات ہے۔ان خیالات کا اظہار شیخ زائد میڈیکل کمپلیکس کے شعبہ امراض دل کے معروف پروفیسرڈاکٹر قاضی عبد الصبور نے ورلڈ ہارٹ ڈے کے موقع پر روزنامہ ”پاکستان“ کودیئے گئے انٹرویو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں اس بیماری کے تیزی سے پھیلنے کی بنیادی وجہ فاسٹ فوڈ کا استعمال،سگریٹ نوشی،معمول کے مطابق ورزش نا کرنا اور مناسب و متواز ن غذا کا استعمال نا کرنا ہے۔ بلڈ پریشر، بلڈشوگر کے مرض میں مبتلا افراد اپنی اس بیماری کو آسان نا لیں کیونکہ یہی وہ بیماریاں ہیں جس کے باعث ان کے ساتھ دل کے مرض میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے اور ایسا مریض دل کی بیماری کا مرض لگانے میں ہمیشہ اپنی کوتاہی کے باعث پہل کرتا ہے۔ نمک سفید قاتل ہے اکثر اوقات نمک کی کمی کے باعث لوگ نمک ایسے کھاتے ہیں جیسے یہ ان کے لئے انتہائی ضروری ہے لیکن انہیں یہ معلوم نہیں کہ اس کے استعمال سے ہم اپنے ساتھ بلڈ پریشر جیسے مہلک مرض کو دعوت دے رہے ہیں۔

 ڈاکٹر عبدالصبور

مزید :

صفحہ اول -