نواز شریف نے لندن بھاگ کر سلطان مفرور الدین ارطغرل کا خطا ب پایا: فیاض الحسن 

  نواز شریف نے لندن بھاگ کر سلطان مفرور الدین ارطغرل کا خطا ب پایا: فیاض ...

  

 لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے لندن بھاگ کر موجودہ سیاسی نظام کے سلطان مفرور الدین ارطغرل کا خطاب پایا ہے۔اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نواز شریف شوق سے پاکستان واپس آئیں، حکومت انکی تمنا اور مرضی و منشا کے مطابق استقبال کرے گی۔ لیگی قیادت اپنے قائدین کی ہراسمنٹ، کرپشن، بددیانتی اور جعلی ٹی ٹی کے کیسز کو سیاسی رنگ نہ دے،نیب نے شہباز شریف کو زیادہ نمازیں، کثیر روزے اور عبادات کرنے کی پاداش میں گرفتار نہیں کیا،وہ اپنی تابناک، بے مثال اور لازوال کرپشن کے باعث پابند سلاسل ہوئے ہیں۔ ہرترقیاتی منصوبے کا بڑھ چڑھ کر کریڈٹ لینے والے شہباز شریف نیب بنانے کا کریڈٹ کیوں نہیں لیتے؟۔ اقتدار میں بڑھکیں مارنے والے خادم اعلی اب ہر بات پر خود کو خطا کار کہہ رہے ہیں۔ کرپشن کے حوالے سے شریف خاندان سوال گندم جواب چنا کی انوکھی اور نرالی منطق پیش کرتاہے۔انہوں نے کہا کہ احتساب اور نظام سے مفرور افراد اور رہنما تحاریک چلانے کی اخلاقی جرات نہیں رکھتے،نیب سوال کرپشن پر کرتی ہے، آلِ شریف جواب قومی اداروں پر الزامات کی شکل میں دیتی ہے۔علاوہ ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے حکومت پنجاب تمام تر وسائل بروئے لارہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو گا، ملک کو دیوالیہ بنانے والے کرپٹ حکمران قوم کے مجرم ہیں۔

فیاض چوہان 

مزید :

صفحہ اول -