منتخب ہونے کے بعد میرا کوئی گروپ نہیں رہا، سب کو ساتھ لے کر چلوں گا: یاور عباس ممدانی 

  منتخب ہونے کے بعد میرا کوئی گروپ نہیں رہا، سب کو ساتھ لے کر چلوں گا: یاور ...

  

 لاہور(انٹر ویو میاں اشفاق انجم) منتخب ہونے کے بعد میرا کوئی گروپ نہیں رہا سب کو ساتھ لے کر چلوں گا۔ زونلز چیئرمین میرے دست بازو ہوں گے ممبران مثبت تجاویز کے لیے آج اسلام آباد میں ہونے والے جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں۔ تنقید برائے اصلاح کا خیرمقدم کروں گا ٹریول، عمرہ اور حج ٹریڈ کے مسائل کے حل کے لیے ٹیپ کے ساتھ مل کر مشترکہ کونسل بنائیں گے وزارت مذہبی امور کے ساتھ تعلقات مضبوط بنائیں گے ان خیالات کا اظہار ہوپ پاکستان کے بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے والے نو منتخب چیئرمین  یاور عباس ممدانی نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا میں عمرہ اور حج ٹریڈ کے مسائل سے آگاہ ہوں میرے سینئر وائس چیئرمین چوہدری طاہر منظور بھی با صلاحیت ہیں زونل چیئرمین بھی کام کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں سب کے ساتھ مل کر آگے بڑھیں گے سید یاور عباس نے ملک بھر کے ایگزیکٹو ممبران کا بالعموم اور حج آرگنائرز کا بالخصوص شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے ان پر اعتماد کیا نومنتخب چیئرمین نے بلوچستان زون کے چیئرمین جمال خان سابق مرکزی چیئرمین ہوپ پاکستان وحید اقبال بٹ،ثناء اللہ خان، حاجی مقبول،  کراچی کے ایگزیکٹو ممبر حاجی یوسف، ناصر خان، غفار خان، طارق جاوید،امتیاز الرحمن چوہدری، شاہد محمود انور، جبار انجم، کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا آج کے بعد پوری ٹریڈ میری ہے۔

سید یاور عباس ممدانی 

مزید :

صفحہ اول -