کیچ میں آپریشن، فورسز پر حملوں میں   ملوث2 دہشتگرد ہلاک،آئی ایس پی آر 

   کیچ میں آپریشن، فورسز پر حملوں میں   ملوث2 دہشتگرد ہلاک،آئی ایس پی آر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  راولپنڈی (آن لائن)سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے علاقے کیچ میں خفیہ اطلاع پرآپریشن، شہر یوں اور فورسز پر حملوں میں ملوث دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے منگل کے روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق  سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی  کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک کر دیئے ہیں کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی، دہشتگرد شہریوں کے قتل اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔ 
 آئی ایس پی آر 

مزید :

صفحہ اول -