شیخ صباح الاحمد الصباح انتقال کرگئے شیخ نواف الاحمد الجابر نئے امیرکویت مقرر

     شیخ صباح الاحمد الصباح انتقال کرگئے شیخ نواف الاحمد الجابر نئے امیرکویت ...

  

 کویت سٹی(آن لائن) امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح انتقال کرگئے،ان کی عمر91برس تھی،امیر کویت کی وفات کا اعلان سرکاری ٹی وی پر کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح وفات پاگئے ہیں،امیر کویت کی عمر91برس تھی،ان کی وفات کا اعلان شاہی امور کے انچارج شیخ علی جارح الصباح نے سرکاری ٹی وی پر کیا۔وہ19جون1929ء کو کویت سٹی میں پیدا ہوئے جبکہ انہیں جدید کویت کے معمار کے طور پر جانا جاتا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کو امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر  کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے۔   وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے کویت کے حکمران شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ  امیر کویت کے انتقال پر،شاہی خاندان، کویتی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔  کویت کے ولی عہد شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو ملک کا نیا امیر مقرر کردیا گیا۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق امیر کویت  شیخ صباح  الاحمد الجابر الصباح کے انتقال کے بعد کویت کی کابینہ نے ولی عہد کو نیا امیر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔شیخ نواف الاحمد الجابر کی تقرری کے بعد انہیں امیر کے تمام اختیارات خود بہ خود منتقل ہوگئے۔ کویت کے نئے امیر کی عمر 83 سال ہے جبکہ وہ سابق سربراہ کے سوتیلے بھائی ہیں۔دوسری جانب امیرِ کویت کے انتقال پر حکومت نے چالیس روزہ جبکہ متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

امیر کویت

مزید :

صفحہ اول -