زرداری کی پارک لین ریفرنس خارج کرانے کی اپیل آج سماعت کیلئے مقرر

    زرداری کی پارک لین ریفرنس خارج کرانے کی اپیل آج سماعت کیلئے مقرر

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سابق صدر آصف زرداری کی پارک لین ریفرنس خارج کرانے کی درخواست (آج) بدھ کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس نے کازلسٹ جاری کردی،ڈویژن بنچ جسٹس عامرفاروق اورجسٹس غلام اعظم قمبرانی درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست میں کہاگیاکہ احتساب عدالت کا عبوری ریفرنس خارج کرنے کی درخواست مسترد ہونے کا 10 اگست کا فیصلہ چیلنج کیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ پارک لین ریفرنس خارج کیا جائے یا میرا نام نکالنے کیلئے چیئرمین نیب کو واپس کیا جائے، پارک لین قرض کا معاملہ بنکنگ عدالت میں بھی زیر سماعت ہے۔ درخواست میں کہاگیاکہ بنکنگ کورٹ کا فیصلہ آنے تک احتساب عدالت کی کارروائی پر سٹے آرڈر جاری کیا جائے۔

زرداری

مزید :

صفحہ اول -