مولانا طاہر اشرفی وزیراعظم کے  نمائندہ خصوصی مذہبی ہم آہنگی مقرر

مولانا طاہر اشرفی وزیراعظم کے  نمائندہ خصوصی مذہبی ہم آہنگی مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان علما کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی کو وزیراعظم عمران خان کا نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر کردیا گیا۔وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مولانا طاہر اشرفی کو اپنا نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر کیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ ان کی تقرری کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور وہ اعزازی طور پر اس عہدے پر کام کریں گے۔خیال رہے کہ مولانا طاہر اشرفی پاکستان علما کونسل اور متحدہ علما بورڈ کے سربراہ ہیں۔
مولانا طاہر اشرفی

مزید :

صفحہ اول -