قیمتوں میں اضافے کے باوجود یوٹیلیٹی سٹور ز پر چینی، آٹا اور گھی غائب، عوام پریشان 

    قیمتوں میں اضافے کے باوجود یوٹیلیٹی سٹور ز پر چینی، آٹا اور گھی غائب، ...

  

 اسلام آباد(این این آئی)ملک کے مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، آٹا اورگھی غائب ہوگیا جس کے بعد عوام اوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں یہ اشیا خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔یوٹیلیٹی اسٹورز حکام کے مطابق اوپن مارکیٹ میں چینی،آٹا اور گھی مہنگا ہے اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر یہ اشیا سستی ہونے کی وجہ سے ان کی دستیابی میں مشکلات ہیں لہٰذا ان اشیا کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔حکام کے مطابق بلیک میں فروخت کے باعث بھی اسٹورز پر دستیابی کا مسئلہ درپیش آتا ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 68روپے فی کلو، پیکج کے تحت آٹا کے 20کلو تھیلے کی قیمت 800روپے اور گھی کی فی کلو قیمت 170روپے ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز 

مزید :

صفحہ اول -