امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے 

   امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے 

  

 کویت سٹی(آن لائن)امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح انتقال کرگئے،ان کی عمر91برس تھی،امیر کویت کی وفات کا اعلان سرکاری ٹی وی پر کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح وفات پاگئے ہیں،امیر کویت کی عمر91برس تھی،ان کی وفات کا اعلان شاہی امور کے انچارج شیخ علی جارح الصباح نے سرکاری ٹی وی پر کیا۔وہ19جون1929ء کو کویت سٹی میں پیدا ہوئے جبکہ انہیں جدید کویت کے معمار کے طور پر جانا جاتا ہے۔

امیر کویت

مزید :

صفحہ اول -