پراسیکیوٹرز پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا عمل جاری رکھیں، ندیم سرور

 پراسیکیوٹرز پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا عمل جاری رکھیں، ندیم سرور

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)پبلک پراسکیوٹرز کی استعداد کار میں بہتری کے لئے ایک روزہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر ہوگیا، سینٹر فار پروفیشنل ڈویلپمنٹ فار پراسیکیوٹرز (سی پی ڈی) میں ہونے والا تربیتی پروگرام سکروٹنی گائیڈنس سے متعلق تھا جس میں 20 پراسیکیوٹرز نے سی پی ڈی میں اور 10 پراسیکیوٹرز نے آن لائن شرکت کی سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب ندیم سرور اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی تھے انہوں نے تربیتی پروگرام کے نتائج پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی بروقت فراہمی میں پراسیکیوٹرز کا کردار کلیدی نوعیت کا ہے انہوں نے پراسیکیوٹرز کو ہدایت کی کہ وہ جدید خطوط پر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا عمل جاری رکھیں تاکہ پنجاب کریمنل پراسیکیوشن سروس کو مثالی بنانے کا عزم جلد پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔ ندیم سرور نے تقریب میں شرکت کرنے والے پراسیکیوٹرز میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے، اس موقع پر ڈائریکٹر سی پی ڈی چودھری محمد جہانگیر، ڈائریکٹر اپیل عصمت اللہ ہنجرا اور ڈپٹی ڈائریکٹر سی پی ڈی ابوبکر نعمان الحق بھی موجود تھے۔

ندیم سرور

مزید :

صفحہ آخر -