دو دفعہ منتخب ہوکر وکلا ء برادری کی خدمت کی، امیدواران بار کونسل 

    دو دفعہ منتخب ہوکر وکلا ء برادری کی خدمت کی، امیدواران بار کونسل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)پنجاب بارکونسل کے انتخابات کے لئے لاہور سیٹ کے امیدوار وں نے سپیریئرکالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مختلف خیالات کا اظہارکیا۔تفصیلات کے مطابق امیدوار برائے ممبر پنجاب بار کونسل کامران بشیر مغل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور بار کے الیکشن میں دو دفعہ منتخب ہوکر وکلا ء برادری کی خدمت کی،میں ہمیشہ اپنے وکلاء کے ساتھ کالے کوٹ کی عزت کے لئے کھڑا ہوتا ہوں،کامیابی کے بعد بار کونسل میں کرپشن روکیں گے،وکلاء برادری کی عزت میں جو فرق آیا ہے، اسے ختم کریں گے،معاشرے میں وکلاء برادری کا اچھا تاثر پیدا کرنے کیلئے وکلاء گردی کا تاثر ختم کرنا ہے،پنجاب بار کونسل کا جو کردار ہے اس کو فعال بنایا جائے گا،امیدوار برائے ممبر پنجاب بار کونسل احمد قیوم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپیریئرکالج انتظامیہ کے مجھ پر اعتماد کرنے کا شکریہ ادا کرتا ہوں، تقریب سے امیدوار ممبر پنجاب بار کونسل حافظ عبدالنعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بار کا مقصد وکیل کو اخلاق اور ٹریننگ دینا ہے، اگر میں کامیاب ہوا تو اس مقصد کیلئے خصوصی کام کریں گے امیدوار برائے ممبر پنجاب بار کونسل عبد الجبار کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی تعلیم کے لئے سپیریئر لاء کالج نے اپنا ویژن دکھایا  ہم نوجوانوں وکلاء کی تربیت کی کوشش کریں گے،  امیدوار برائے ممبر پنجاب بار کونسل احمد یار چاولی کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہم چار پانچ ماہ سے ایک ہی بات کر رہے ہیں، سپیرئیر کالج نے کوشش کی کہ ان لوگوں کو سامنے لائیں جو نمائندگی کا حق ادا کر سکتے ہیں امیدوار برائے ممبر پنجاب بار کونسل قاسم آرائیں کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکالت کے کالے کوٹ پر بدنما داغ لگا اور لینڈ مافیا کہا جائے گا،وکلاء قیادت کی طرف سے عام وکلاء کا نہ تحفظ کیا گیا اور نہ ان کے مسائل حل کئے گئے، وکلاء کو ان کے آئین اور قانون میں دیئے گئے حقوق ملنے چاہئیں،ہم منتخب ہوکر حکومت سے وکلاء کو ان کا حق لے کر دیں گے،امیدوار برائے ممبر پنجاب بار کونسل شاہد محمود کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  بار کونسل صرف ممبرز کی بہبود تک محدود ہو گئی،ہمیں منتخب ہوکر اس بہبود کو عام وکلاء تک لے جانا ہے امیدوار برائے ممبر پنجاب بار کونسل اظفر شمسی کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپیرئیر سے تعلیم حاصل کی اور یہ میرا گھر ہے امیدوار برائے ممبر پنجاب بار کونسل میاں حفیظ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب ہو کر جس ہسپتال کی تکمیل نہیں ہو سکی، اسکی تکمیل کریں گے ینگ  ڈائریکٹر سپیرئیر لاء کالج ماجد ظہور کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اور ادارے کی جانب سے پنجاب بار کونسل کے الیکشن کیلئے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا جائے گا،زندگی بامقصد ہونی چاہیے۔  سپیریئر کا مقصد ہے کہ لوگوں کو انصاف ملے، سستے انصاف کی فراہمی ہو۔ یقین دلاتے ہیں کہ سپیریئر کے سب آپ کے ساتھ ہیں،اس کے ساتھ ساتھ ایسوسی ایٹ ڈین سپیرئیر لاء کالج مسز عابدہ عبدالخالق اورپرنسپل سپیرئیر لاء کالج رانا شہزاد سمیت دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔آخر میں سپیرئیر لاء کی جانب سے پنجاب بار کونسل کے امیدواروں کی حمایت کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کے موقع پر ڈین سپیریئر لاء کالج ڈاکٹر دانشور ملک، ایسوسی ایٹ ڈین سپیریئر لاء کالج لاہور مسز عابدہ عبد الخالق نے مذکورہ امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -