فیس بک سے گستاخانہ موادہٹانے  اور متعلقہ افراد کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دائر

فیس بک سے گستاخانہ موادہٹانے  اور متعلقہ افراد کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں فیس بک سے گستاخانہ موادہٹانے اور متعلقہ افراد کے خلاف مقدمہ کے ندراج کے لئے درخواست دائر کردی گئی،لیاقت علی چوہان نامی شہری کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ فیس بک پر صحابہ کی شان کیخلاف مواد شیئرکیاجارہا ہے،پی ٹی اے اور ایف آئی اے توہین آمیز مواد شئیرکرنے
 والوں کیخلاف کاروائی نہیں کررہے،متعلقہ اداروں کی غفلت کسی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتی ہے،توہین آمیز مواد کی اشاعت سے مسلمانوں میں غم وغصہ پایا جارہا ہے،ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کوفیس بک سے توہین آمیز مواد ہٹانے اورمتعلقہ افراد کے خلاف ایف آئی اے کو مقدمے درج کرنے کاحکم دیاجائے
درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -