ہسپتالوں میں لاوارث نعشوں کی شناخت نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر نادرا، ڈریپ‘ محکمہ صحت سے جواب طلب 

  ہسپتالوں میں لاوارث نعشوں کی شناخت نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر نادرا، ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے ہسپتالوں میں انسانی نعشوں کی شناخت نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر نادرا، ڈریپ اور محکمہ صحت سے یکم اکتوبر تک جواب طلب کرلیاہے مسٹرجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ صوبے بھر کے ہسپتالوں میں حادثات میں ہلاک ہونیوالوں کی نعشیں لائی جاتی ہیں ہسپتالوں میں انسانی نعشوں کی شناخت کیلئے کوئی نظام موجود نہیں نادرا نے بینکوں اور موبائل شاپس کو انگوٹھے کے ذریعے شناخت کی سہولت دے رکھی ہے ہسپتالوں میں لائی جانیوالی لاوارث نعشوں کو ویسے ہی دفنا دیا جاتا ہے عدالت سے استدعاہے کہ حکومت کو نادرا اور محکمہ صحت کو نظام وضع کرنے کا حکم دیا جائے۔

جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -