وباء پر قابو پانے کیلئے وزیراعظم نے مثالی فیصلے کئے: یاسمین راشد
لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدسے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں کوروناویکسین کلینیکل ٹرائل ٹیم کے وفدنے ملاقات کی وفدمیں چائنہ سے آئے ڈاکٹرڈونگشو قیو،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد سے ڈاکٹرغزالہ پروین،پروفیسرحسن عباس ظہیراورڈاکٹرحسین جعفری شامل تھے۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر آصف طفیل،میاں زاہدالرحمن باٹھہ،پروفیسر جاویدچوہدری و دیگرافسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداور وفدکے ممبران کے درمیان کوروناوائرس کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔وفدنے صوبائی وزیر صحت کو کلینیکل ٹرائل کی منصوبہ بندی اور جاری پیش رفت بارے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاکہ پاکستان اورچین کی دوستی لازوال ہے چین اورپاکستان نے انتہائی بہترین حکمت عملی کے ساتھ کوروناوائرس پر قابوپایاہے پنجاب میں سمارٹ لاک ڈاؤن کو ساری دنیانے سراہا ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کوروناوائرس پر قابوپانے کیلئے عوام کے حق میں مثالی فیصلے کئے۔کورونا ویکسین کے ٹرائلز کیلئے تین ہزار رضاکاروں کے نمونے دو مراکز کے ذریعے جمع کئے جائینگے۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ تمام مراحل میں تکنیکی معاونت کرے گا۔صوبائی وزیر صحت نے وفدکو ویکسینیشن ٹرائلزکے بہترین نتائج حاصل کرنے کیلئے موئثرتجاویز پیش کیں دوسری جانب وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدسے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کے وفدنے ملاقات کی وفدمیں ڈویلپمنٹ ڈائریکٹراینابیل جیری،آمنہ خان اور ہیلتھ ایڈوائزرڈاکٹرسارہ شہزاد موجودتھیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد اور ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کے وفدکے درمیان سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن،سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز،خاندانی منصوبہ بندی،ماں اور بچہ کی صحت اور نرسنگ سکولوں کی استعدادکاربڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا وفد کے ممبران نے صوبائی وزیر صحت کو کورونا وائرس پر قابوپانے پر مبارکباد دی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ محکمہ صحت پنجاب سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہاہے ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں نرسنگ سکولوں کی استعدادکاربڑھانے جارہے ہیں ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کی ڈائریکٹر اینابیل جیری نے کہاکہ محکمہ صحت پنجاب کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے انہوں نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو بہترین فرائض سرانجام دینے پرخراج تحسین پیش کیا دریں اثناء صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت پنجاب ہیلتھ فسیلٹیز مینجمنٹ کمپنی کے دفتر میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں حسن مصطفی اور سلیم شیخ کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈاکٹریاسمین نے اجلاس کے دوران کمپنی کی کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں پر جاری پیشرفت کا جائزہ لیا کمپنی کے افسران نے صوبائی وزیرصحت کو کمپنی کی کارکردگی اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت بارے آگاہ کیا۔ڈاکٹریاسمین راشد نے اجلاس کے دوران کمپنی میں بھرتی ہونے والے ملازمین کی تفصیلات طلب کر لیں انہوں نے کہا کہ 15دن بعد کمپنی کی کارکردگی کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔کام نہ کرنے والے افسران کی محکمہ صحت میں کوئی گنجائش نہیں۔
یاسمین راشد