نیب راولپنڈی نے شاہد خاقان  عباسی کو آج طلب کرلیا  

 نیب راولپنڈی نے شاہد خاقان  عباسی کو آج طلب کرلیا  

  

 اسلام آ باد (آئی ا ین پی) نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو(آج) بروز بدھ صبح 10 بجے طلب کرلیا ہے۔ شاہدخاقان عباسی کو ایم ڈی منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن خالد سجاد کھوکر تعیناتی کیس میں طلب کیا گیا ہے۔خالد سجاد کھوکر کیخلاف نیب آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات بھی کر رہا ہے۔ خالد سجاد کھوکھر کو تعینات شاہد خاقان عباسی نیکیاتھا۔شاہد خاقان عباسی کو بیان ریکارڈ کرنے کے لئے طلب کیا گیا۔اس  سے  قبل شاہد خاقان عباسی کیخلاف نیب ایل این جی اور ایم ڈی پی ایس او تعیناتی کے دو الگ الگ ریفرنس دائر کر چکا ہے۔

  شاہد خاقان عباسی

مزید :

صفحہ آخر -