قائمہ کمیٹی دفاع کی امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف

قائمہ کمیٹی دفاع کی امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف

  

راولپنڈی (آئی این پی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے ارکان نے کمیٹی چیئرمین امجد خان نیازی کی سربراہی میں شمالی وزیرستان کادورہ کیاجہاں وفد نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر وفد کو آپریشن ردالفساد اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر جاری دیگر کارروائیوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ ارکان نے نہ صرف علاقے میں حالات بہتر بنانے بلکہ ملک میں قیام امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔   قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے ارکان کو شمالی وزیرستان کا دورہ کرایا گیا، علاقے میں جاری آپریشنز اور فوجی چوکیوں کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے ارکان کو شمالی وزیرستان  کا دورہ کرایاگیا، اس موقع پر ارکان پارلیمنٹ کو علاقے میں چوکیوں کی تعمیر اور جاری آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کو علاقے کی سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے منصوبوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ کمیٹی ارکان کو سرحد پر پوسٹس اور قلعوں کی تعمیر کے حوالے سے بھی آگاہ کیاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے20 ارکان نے میران شاہ کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر

قائمہ کمیٹی دورہ 

مزید :

صفحہ آخر -