پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا: صادق سنجرانی 

      پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا: صادق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا افغان مسئلے کا حل ڈائیلاگ کے ذریعے ممکن ہے ان خیالات کا اظہار افغانستان کی اعلیٰ کونسل برائے قومی مفاہمت کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کے دوران کیا ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، پارلیمانی روابط اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا چیئرمین سینیٹ کہا کہ افغانستان میں امن کے اثرات پاکستان پڑتے ہیں اور پاکستان افغانستان میں افغانستان کی قیادت کے زیر نگرانی امن عمل کی حمایت کرتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں امن و سلامتی خطے کی ترقی کے ضامن ہیں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان بھائی چارے اور باہمی احترام کے رشتے میں جڑے ہوئے ہیں اور اقتصادی و سیاسی روابط کے ذریعے اس رشتے کو مزید مربوط کیا جا سکتا ہے افغانستان پاکستان کیلئے اہم ملک ہے محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پارلیمانی سطح پر دوطرفہ روابط کو بڑھانے کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں پاکستان کی سینیٹ اور افغان مشرانو جرگہ کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے چیئرمین سینیٹ نے پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات روابط کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہونگے انہوں نے کہا کہ خطے کے حالات کو سمجھتے ہوئے ہمیں امن وسلامتی و ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں دہشت گردی مشترکہ چیلنج ہے جس کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ عوامی سطح پر روابط کے استحکام اور پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے مسائل کا حل ضروری ہے اور پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں تیزی کے ذریعے ان مقاصد کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔ 
صادق سنجرانی 

مزید :

صفحہ آخر -