سٹاک مارکیٹ میں زبر دست تیزی، انڈیکس 463.41پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر 5پیسے سستا، سونا 800روپے تولہ مہنگا

سٹاک مارکیٹ میں زبر دست تیزی، انڈیکس 463.41پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر 5پیسے سستا، ...

  

 کراچی(اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ شدید مندی کے بعد منگل کو ریکوری آئی جس کے نتیجے میں 41ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی اور کے ایس ای100انڈیکس 463.41پوائنٹس کے اضافے سے 41204.36 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ تیزی کے باعث 67.23فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 74 ارب 29 کروڑ 54لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت 13.14فیصد کم رہا۔گزشتہ روز ملک میں سیاسی گرما گرمی کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اپنایا گیا جس کے باعث اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہا اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 40390پوائنٹس کی نچلی اور 41445پوائنٹس کی بلند سطح پر دیکھا گیا تاہم مجموعی طور پر تیزی غالب آگئی اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس463.41پوائنٹس کے اضافے سے41204.36پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30 انڈیکس218.66 پوائنٹس کے اضافے سے 17470.17پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس281.61پوائنٹس کے اضافے سے29295.24پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر412کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 277کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 115میں کمی اور 20کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم76کھرب54ارب61کروڑ50لاکھ روپے سے بڑھ کر77کھرب28ارب91کروڑ4لاکھ روپے ہوگیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗکے لحاظ سے مری پٹرولیم کے حصص کی قیمت34.09روپے کے اضافے سے1353.19روپے اورآئی سی آئی پاکستان32.34روپے کے اضافے سے 711.60روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان90روپے کی کمی سے 6700روپے اورسیپ ہائر ٹیکس69.59روپے کی کمی سے854.40روپے کے ساتھ نمایاں رہے۔انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستا ن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں 5پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 165.90روپے سے کم ہو کر165.85روپے اور قیمت فروخت166.10روپے سے کم ہو کر166.05روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 166روپے سے کم ہو کر165.90روپے اور قیمت فروخت166.30روپے سے کم ہو کر166.20روپے پر آ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 75پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 192روپے سے بڑھ کر192.75روپے اور قیمت فروخت194روپے سے بڑھ کر194.75روپے ہو گئی جبکہ1روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 213روپے سے کم ہو کر212روپے اور قیمت فروخت215روپے سے کم ہو کر214روپے پر آ گئی۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا21ڈالر کے اضافے سے 1887ڈالر پر جا پہنچا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 800روپے کے اضافے سے 1لاکھ12ہزار100روپے کا ہو گیا اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 686روپے کے اضافے سے 96ہزار108روپے پر آ گئی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -