بین الاقوامی پروازوں اور چارٹر فلائٹ کیلئے نئے ایس او پیز جاری

  بین الاقوامی پروازوں اور چارٹر فلائٹ کیلئے نئے ایس او پیز جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   اسلام آ باد  (آن لائن) سول ایوی ایشن نے بین الاقوامی پروازوں اور چارٹر فلائٹ کیلئے نئے ایس او پیز جاری کر دئیے۔ نئے قواعد وضوابط 5 اکتوبرسے 31 دسمبر تک کیلئے لاگو کیے گئے ہیں۔کووڈ 19 رسک اسسیسمنٹ کیلئے دنیا بھر کے ممالک کی 2 کیٹگریز بنا دی گئی ہیں۔ کیٹگری اے میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے پی سیآر ٹیسٹ ضروری نہیں ہوگا۔کیٹگری اے میں آسٹریلیا، کینیڈا، چین، سنگاپور، جرمنی اور جاپان سمیت اڑتیس ممالک شامل ہیں جبکہ کیٹگری بی سے آنے والے مسافروں کیلئے کورونا نیگٹو پی سی آر ٹیسٹ دکھانا لازمی ہوگا۔ پاکستانآنے والے مسافروں کیلئے پاس ٹریک موبائل ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مسافر ذاتی تفصیلات اپیلی کیشن میں درج کیے بغیر بورڈنگ پاس حاصل نہیں کر سکیں گے۔اپیلی کیشن میں درج تفصیلات کا پرنٹآ ؤٹ بورڈنگ پاس کے حصول کیلئے جمع کرانا ہوگا۔تمام مسافر اور جہاز کے عملہ کو بورڈنگ سے پہلے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی جمع کرانا ہوگا۔  مسافروں کی بورڈنگ سے پہلے جہاز کو ایس او پیز کے مطابق ڈس انفیکٹ کرنا لازمی ہوگا۔ ہر طیارے میں پی پی ایز کی موجودگی یقینی بنائی جائے گی جبکہ تمام مسافروں اور عملہ کو دوران پرواز ماسک پہننے اور دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد کے پابند ہونگے۔ کیبن کریو مسافروں کو ہر گھنٹے بعد ہینڈ سینیٹائزر دینے کا پابند ہوگا۔
 ایس او پیز

مزید :

صفحہ آخر -