حکومت احتساب کی آڑمیں اپوزیشن رہنماؤؓں سے انتقام لے رہی ہے: مرتضی وہاب 

  حکومت احتساب کی آڑمیں اپوزیشن رہنماؤؓں سے انتقام لے رہی ہے: مرتضی وہاب 

  

 کراچی(این این آئی)سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت احتساب کی آڑ میں اپوزیشن رہنماؤں سے انتقام لے رہی ہے وفاقی حکومت گیس کا بحران پیدا کرکے ملک کے صنعتکاروں اور عوام کا استحصال کررہی ہے آئین پاکستان کے مطابق گیس پر پہلا حق گیس پیدا کرنے والے صوبے کا ہے سندھ ڈھائی ہزار ایم ایم سی ایف ڈی گیس پیدا کرتا ہے جبکہ اسے صرف نو سو سے ایک ایم ایم سے ایف ڈی گیس فراہم کی جاتی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف صنعتی بلکہ گھریلو صارفین بھی مشکلات کا شکار ہیں وزیراعظم اس بات کا فوری نوٹس لیں اور سندھ کو اسکا آئینی حق دیا جائے ان خیالات کا اظہار  نارتھ کراچی میں نو تعمیر شدہ سڑک کی افتتاحی تقریب اور نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(نکاٹی) میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام احسن انداز سے کام کررہا ہے کراچی ٹھٹھہ اور حیدرآباد میرپورخاص ہائی وے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا منصوبہ ہے ملیر ایکسپریس وے کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اکتوبر میں سنگ بنیاد رکھا جائے گا یہ کام کی ابتدا ء ہے 58 کروڑ روپے کی گرانٹ سندھ حکومت نے نکاٹی کو دی ہے نکاٹی نے بہترین طریقے سے اس پیسے کو خرچ کیا  پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نکاٹی کا ہر طرح سے ساتھ دینگے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ آئندہ پیر سے نارتھ کراچی صنعتی زون میں ہفتہ صفائی مہم شروع کرینگے نکاٹی کی طرح سے مدد کرینگے  پراپرٹی ٹیکس کو آسان طریقے سے حل کرینگے  بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ گیس بحران کو فوری طوری پر حل کرنے کی ضرورت ہے سندھ 68 فیصد گیس پیدا کرتا ہے لیکن صوبے میں گھریلو  اور کمرشل صارفین کو گیس نہیں مل رہی سندھ حکومت صنعتکاروں کی ترجمانی کرے گی  وزیراعظم آئین کی شق 158 کے تحت سندھ کو اسکے حق کے مطابق گیس فراہم کرنے کا اعلان کریں  ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ شیخ رشید نے ایک بار پھر یہ ثابت کردیاہے کہ احتساب کے پیچھے نیازی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفاق سندھ کی گیس کو دیگر علاقوں میں منتقل کرکے جبرا آرایل این جی پر منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے قبل ازیں وزیراعلیٰ  کے مشیر و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے  نارتھ کراچی صنعتی زون کی نوتعمیر شدہ سڑک کا افتتاح کیا 9100 اور 9200 سڑک اور لنک روڈ  کی افتتاحی تقریب میں چیف ایگزیکٹو نارتھ کراچی انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کمپنی صادق محمد، پروجیکٹ ڈائیریکٹر فراز مرزا، اورڈائریکٹر ایگزیبیشن محمد فاروق سمیت نارتھ کراچی صنعتی زون کے تاجر نمائندے شریک تھے نارتھ کراچی صنعتی زون میں تین کلو میٹر طویل دو رویہ سڑک سندھ حکومت نے تعمیر کی ہے۔

مرتضیٰ وہاب

مزید :

صفحہ آخر -