بھارتی سفارتخانے نے 11پاکستانی ہندوؤں کی معلومات ”را“ کو دیں 

بھارتی سفارتخانے نے 11پاکستانی ہندوؤں کی معلومات ”را“ کو دیں 

  

 اسلام آباد(آئی این پی) ہائیکورٹ بارنے بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل کے معاملے میں درخواست دائرکردی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بارنے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل میں بھارتی سفارتخانے کا کردار نظر اندازنہیں کیا جاسکتا، بھارتی سفارتخانے نے ویزہ جاری کرنے کے بعد معلومات ”را“ کو فراہم کیں۔ وفاقی حکومت اوردفترخارجہ کو معاملہ عالمی عدالت انصاف میں اٹھانے کے احکامات دیئے جائیں، دہشتگرد تنظیم آر ایس ایس پر پابندی لگوانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں اور پاکستان میں بھارتی سفارتخانے کے خلاف اقدامات اورمتاثرہ خاندانوں کوانصاف دلانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

بار رٹ

مزید :

صفحہ آخر -