محکمہ جیل افسران کے تقرر و تبادلے  محکمہ داخلہ پنجاب کا نوٹیفکیشن جاری 

      محکمہ جیل افسران کے تقرر و تبادلے  محکمہ داخلہ پنجاب کا نوٹیفکیشن جاری 

  

لاہور (خبر نگار)محکمہ داخلہ پنجاب نے محکمہ جیل کے  4افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے ہیں جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق محمد نوید اختر(بی ایس۔17)کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ایگزیکٹو)ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ اور کاشف علی(بی ایس۔17)کوڈپٹی سپرنٹنڈنٹ(جوڈیشل)سنٹرل جیل ملتان تعینات کر دیا گیا ہے نوید انجم(بی ایس۔17)،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ(جوڈیشل)سنٹرل جیل ملتان کا انسپکٹوریٹ آف پرزنز،پنجاب،لاہور تبادلہ کر دیا گیا ہے جبکہ شوکت علی(بی ایس۔17)کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ(ایگزیکٹو) ڈسٹرکٹ جیل لودھراں تعینات کردیا گیا ہے۔

تقرر وتبادلے 

مزید :

صفحہ آخر -