اپوزیشن پہلے دن سے ایک پیج پر  حکمت عملی بھی بڑی واضح ہے

اپوزیشن پہلے دن سے ایک پیج پر  حکمت عملی بھی بڑی واضح ہے

  

مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفرالحق نے ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا اپوزیشن پہلے دن سے ہی ایک پیج پر ہے اوراس کی حکمت عملی بھی بڑی واضح ہے ہم نے تحریک چلانے کا اعلان کردیا،اگر ہم سب بھی گرفتار ہو جائیں تب بھی یہ تحریک نہیں رکے گی، درحقیقت اپوزیشن کی کامیاب اے پی سی حکمرانوں کو کھٹک رہی ہے اسلئے بوکھلاہٹ میں حکمرانوں نے اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کر لیا، مگر حکمران یاد رکھیں وہ جو مرضی کر لیں،اپوزیشن کی تحریک کسی بھی قیمت پر نہیں رکے گی۔ شہبازشریف کو ”ش“نہ بنانے اور ”ن“سے نہ نکلنے کی سزا ملی ہے، اپنے بڑے بھائی نواز شریف کا ساتھ دینا ہی شہبازشریف کا سب سے بڑا گناہ ہے،تمام تر ہتھکنڈوں اور انتقامی حربوں کے باو جو د مسلم لیگ(ن) متحد ہے اور رہے گی۔

راجہ ظفر الحق

مزید :

صفحہ آخر -