اپوزیشن متحدہوئی تو حکومت نے لیڈر شپ کی گرفتاریاں شروع کر دیں 

  اپوزیشن متحدہوئی تو حکومت نے لیڈر شپ کی گرفتاریاں شروع کر دیں 

  

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا اپوزیشن ایک پیج پر ہے تب ہی تو اس کے مثالی اتحاد کو توڑنے، کمزور کرنے کیلئے اپوز یشن لیڈر کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، اب پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کو گرفتار کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں،ہمارے قائد آصف زرداری نے تو اے پی سی میں اپنے خطاب میں ہی حکمرانوں کی جانب سے اپنی ممکنہ گرفتاری کو دیکھتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کو آئندہ جیل میں ملاقا ت کی پیشگی دعوت بھی دیدی تھی۔ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکا کہنا تھا حکمران ہمیں گرفتاریوں سے ڈرا سکتے ہیں نہ ہی خوف زدہ،عوام با شعور اور اچھی طرح جانتے ہیں،لاڈلے کو من مرضی کرنے کیلئے کھلا میدان فراہم کرنے کی خاطر اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں،مگر وہ جو مرضی کرلیں ان کا جانا ٹھہر چکا۔

نفیسہ شاہ

مزید :

صفحہ آخر -