گرفتاریاں اپوزیشن کا راستہ نہیں   روک سکتیں،تحریک ضرور چلے گی

گرفتاریاں اپوزیشن کا راستہ نہیں   روک سکتیں،تحریک ضرور چلے گی

  

جے یو آئی کے مرکزی رہنما اکرم خان درانی نے کہا اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری کے باوجود ہماری احتجاجی تحریک چلے گی، حکمران گرفتار کرنے، نیب اور ایف آئی اے کے ذریعے نوٹس بھجوانے کا شوق پورا کرلیں اپوزیشن ایک پیج پر تھی،ہے اور رہے گی۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا اے پی سی کی دیگر لیڈر شپ اور رہنماؤں کی طرح میں بھی نیب کی پیشیاں بھگت رہا ہوں، مگر پشاور بی آر ٹی کی نیب کی انکوائری کہاں پہنچی اس کا کسی کو کچھ پتہ نہیں، حکومتی وزراء اور مشیروں کے کیس نیب میں زیر التواء ہیں مگر کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں،چینی گندم اور ادویات کے سکینڈلز والے کس جیل میں ہیں اس کے بارے میں بھی حکمرانوں کو بتانا پڑے گا۔

اکرم درانی

مزید :

صفحہ آخر -