اپوزیشن کی حکمت عملی واضح حکمرانوں کیخلاف تحریک کیلئے تیار ہیں 

  اپوزیشن کی حکمت عملی واضح حکمرانوں کیخلاف تحریک کیلئے تیار ہیں 

  

بی این پی کے رہنما محمود خان اچکزئی نے کہا ہم اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری کی مذمت کرتے اور حکمرانوں کو بتا دینا چاہتے  ہیں،آپ ایسا کر کے اپوزیشن کو تقسیم نہیں کر سکتے، اپوزیشن متحد اور پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے حکمرانوں کیخلاف مشترکہ احتجاجی تحریک کیلئے مکمل تیار ہے۔  ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکا کہنا تھا ہماری حکمت عملی بڑی واضح ہے اب ہم نے کامیابی کے حصول تک اپنی احتجاجی تحریک کو جاری رکھنا ہے، ہمیں اس بات کا علم تھا کہ جس دن احتجاجی تحریک کااعلان کریں گے حکمران اپوزیشن کی پکڑ دھکڑ شروع کردیں گے، حکمرانوں کے اندر چھپا سول ڈکٹیٹر انہیں چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا، مگر ہم کسی گرفتاری سے ڈرتے ہیں اور نہ کسی نیب کے نوٹس سے، ہماری تحریک کسی بھی قیمت پر نہیں رکے گی۔

محمود اچکزئی

مزید :

صفحہ آخر -