اپوزیشن حکومت مخالف تحریک نہیں ملک لوٹنے کیلئے ایک پیج پرہے

  اپوزیشن حکومت مخالف تحریک نہیں ملک لوٹنے کیلئے ایک پیج پرہے

  

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما صداقت عباسی نے کہا اپوزیشن حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے ایک پیج پر تھی، ہے،نہ ہوگی کیونکہ اپوزیشن میں شامل جماعتوں کے ذاتی مفادات الگ الگ ہیں جو ان کو کبھی بھی ایک پیج پر نہیں آنے دیں گے، البتہ ملک لوٹنے کے حوالے سے اپوزیشن ضرور ایک پیج پر ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،انکا کہنا تھا حکومت کواپوز یشن کی کسی بھی احتجاجی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں جنہوں نے لوٹ مار کی نیب ان سے انکوائری کریگا اور اپوزیشن کا جو بھی لیڈر احتجاج کے نام پر قانون کو ہاتھ میں لے گا تو اس کیخلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائیگی، حکومت اپوزیشن سے کسی قیمت پر بلیک میل نہیں ہو گی۔ 

 صداقت عباسی  

مزید :

صفحہ آخر -