معافی قبول،سی سی پی او کے پرائیویٹ سیکرٹری،انچارج سوشل میڈیا سیل ڈیوٹی پر واپس آگئے  

      معافی قبول،سی سی پی او کے پرائیویٹ سیکرٹری،انچارج سوشل میڈیا سیل ڈیوٹی ...

  

لاہور (کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے اپنے پرائیویٹ سیکرٹری عبدالستار اور سوشل میڈیا سیل کے انچارج فہد کومعافی دے کر دوبا رہ دفتر جوائن کرنے کا حکم دیدیا۔ تین روز قبل ہونیوالی میٹنگ میں عمر شیخ نے اپنے پرائیویٹ سیکرٹری کی سرزنش کرنے کے بعد ایس ایچ او سول لائن کو بلوا کر انہیں حوالات بند کروا دیا تھا تاہم پی ایس او کی جانب معافی کی درخواست پر انہیں معاف کردیا گیا۔ اسی طرح سوشل میڈیا سیل کے ہیڈ سب انسپکٹر فہد سات روز قبل سی سی پی او کی جانب سے برا بھلا کہنے پر مستعفی ہو گئے تھے، سی سی پی نے انہیں بھی دفتر بلوا کر کہا آفس کا تمام سٹاف ان کے بچوں کی طرح ہے۔ترجمان کے مطابق دونوں جوان اپنی ڈیوٹی پر آگئے ہیں۔

معافی قبول

مزید :

صفحہ آخر -