چوری، ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل، قیمتی سامان سے محروم 

    چوری، ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل، قیمتی سامان ...

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت  کے مختلف مقامات پر ڈکیتی،چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور قیمتی اشیاء سے محروم کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق  ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں مسلح ڈاکو افضال کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 7لاکھ30کی نقدی،زیورات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے شمالی چھاؤنی  کے علاقے میں مسلح ڈاکو نذیر کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 4لاکھ15ہزار روپے کی نقدی، پرائز بانڈ اور طلائی زیورات لوٹ کر لئے گئے شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو مظہر اور فیملی سے 2 لاکھ 50ہزار کی نقدی و زیوارات۔ اقبال ٹاون کے علاقے میں شاہ زمان اور فیملی سے 2لاکھ55ہزار نقدی و زیورات،ہنجروال میں شاہد سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 60ہزار،گھڑی اور موبائل  مغلپورہ میں احمد سے گن پوائنٹ پر45ہزار نقدی موبائل فون اور ملت پارک سے گن پوائنٹ پر اسد سے 20ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور غازی آباد اور ٹاون شپ سے گاڑیاں جبکہ باٹا پور۔سمن آباد اور لاری اڈا  سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے

مزید :

صفحہ آخر -