چینی قونصل خانے کا گوادر کے ماہی گیروں کو سامان کا عطیہ

  چینی قونصل خانے کا گوادر کے ماہی گیروں کو سامان کا عطیہ

  

گوادر (آئی این پی) کراچی میں  قائم چینی قونصل خانے نے گوادر کے ماہی گیروں کو   چھوٹے انجن، فشینگ نیٹ، خصوصی انکیوبیٹرز، سمندری زندگی بچانے والی کٹس اور دیگر معاشی  سامان تحفے میں دیا ۔ اس حوالے سے یہاں ایک تقریب منعقد ہوئی  جس میں قونصلیٹ جنرل کے عہدیداروں، گوادر فشریز ایسوسی ایشن کے صدر اور ماہی گیروں کے نمائندوں نے   شرکت کی۔ قونصل جنرل لی بیجیان  کی طرف  سے  سامان  چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی(سی او پی ایچ سی)کے چیئرمین جانگ باژونگ نے اس تقریب میں پیش کیا اور ماہی گیروں کو قونصل خانے کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔ انہوں نے گوادر بندرگاہ کی ترقی میں مستقل تعاون پر کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ گوادر میں دیگر چینی کاروباری اداروں کے ساتھ سی او پی ایچ سی اپنی سماجی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لئے تیار ہے اور گوادر میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے زیادہ سے زیادہ شراکت کرتا ہے۔ گوادر فشریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین خدا داد واجو نے قونصل خانے  کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضرورت مند ماہی گیروں کو امدادی  سامان  کی  فراہمی کا مقصدکوویڈ 19 کی وبا سے دوچار ماہی گیروں کے بوجھ کو ختم کرنا،موثر تقسیم پیداوار کو بحال کرنے میں پہلی ترجیح ہوگی۔

چینی قونصل خانے

مزید :

صفحہ آخر -