ہمیں استعفوں کی قربانی دینی ہوگی، میری گرفتاری بھی ممکن ہے،شاہد خاقان 

ہمیں استعفوں کی قربانی دینی ہوگی، میری گرفتاری بھی ممکن ہے،شاہد خاقان 

  

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے شہباشریف کی گرفتاری پر ہمارا رد عمل آئیگا اور ہمیں استعفوں کی قربانی دینی ہوگی۔ نواز شریف، ہمارا بیانیہ ایک اور حکومت اپوزیشن سے ڈری ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انکامزید کہنا تھا شہبازشریف کو ریفرنس فائل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا اور وارنٹ جاری کرنے کا کوئی مقصد نہیں تھا۔ شہبازشریف 70 دن ریمانڈ میں رہ چکے ہیں اور مجھے گزشتہ روز بھی نیب کی طرف سے ایک اور پیشی کا نوٹس آیا ہے۔ مجھے اختیارات کے غلط استعمال پر نیب نے نوٹس بھیجا، میری گرفتاری بھی ممکن ہے۔اپویشن کے 2ماہ جلسے جلوس ہوں گے اور پھر سڑکوں پر آئیں گے۔ 70فیصد کابینہ اراکین ٹیکس نہیں دیتے یامعمولی دیتے ہیں، اضافی اخراجات کی ادائیگی کرپشن کے پیسوں سے ہوتی ہے۔ وزیراعظم بھی ٹیکس سے متعلق جوابدہ ہیں۔ کوئی ایسا محکمہ نہیں جس میں کرپشن نہ ہوتی ہو،کرپشن ہوتی رہتی ہے لیکن اوپر سے آشیر باد حاصل ہو تو یہ بڑھ جاتی ہے۔ ہم گرفتاری سے نہیں ڈرتے مگر گرفتار کرنیوالے خوفزدہ ہیں۔ ایک طرف کہتے ہیں حکومت کا نیب سے کوئی لینا دینا نہیں۔ دوسری طرف کہتے ہیں ہم سب کا احتسا ب کریں گے۔شاہد خاقان عباسی نے بتایا جج ارشد ملک نے کہا مجھے بلیک میل کیا۔ 

شاہد خاقان

مزید :

صفحہ آخر -