پاکستان کی نظریاتی اساس کوسیاسی نعرہ نہ بنایاجائے،پیرنورالحق قادری 

   پاکستان کی نظریاتی اساس کوسیاسی نعرہ نہ بنایاجائے،پیرنورالحق قادری 

  

 اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیرمذہبی پیرنورالحق قادری نے کہاہے کہ پاکستان کی نظریاتی اساس کوسیاسی نعرہ نہ بنایاجائے،عرب میڈیاکی طرف سے باربار عمران خان کی اقوام متحدہ میں کی گئی تقریردکھائی جارہی ہے جس سے ہماراسرفخرسے بلندہوجاتاہے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹرقبلہ ایازنے کہاہے کہ پیغام پاکستان کی روشنی میں قانون سازی ہونے جارہی ہے پیغام پاکستان کے آنے کے بعد دہشت گردی کاخاتمہ ہوااورملک میں امن وامان بحال ہوا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مسلم کریسچین فیڈریشن کی طرف سے ایک شام ڈاکٹرقبلہ ایازکے نام سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے مسلم کریسچین فیڈریشن کے چیئرمین علامہ قاضی عبدالقدیرخاموش،ڈاکٹرضیاء الحق،مولانافضل الرحمن خلیل،رومانہ بشیرچیئرپرسن پیس اینڈڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن،علامہ صاحبزادہ سعیدالرشیدعباسی،ڈاکٹرسمیع اللہ زبیری،ڈاکٹراکرام الحق،عبدالخالق فریدی، مولانااسرارمدنی ودیگرنے بھی خطاب کیا اس موقع پراسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹرقبلہ ایازکوان کی شاندارخدمات پرشیلڈبھی پیش کی گئی اورایک قراردادمیں مطالبہ کیاگیاکہ ڈاکٹرقبلہ ایازکواگلی مدت کے لیے بھی اسلامی نظریاتی کونسل کاچیئرمین بنایاجائے۔

پیرنورالحق قادری 

مزید :

صفحہ آخر -