حنیف عباسی کوشوکت خانم ہسپتال پر کرپشن کا الزام لگانے پر 50لاکھ ہرجانہ

حنیف عباسی کوشوکت خانم ہسپتال پر کرپشن کا الزام لگانے پر 50لاکھ ہرجانہ

  

راولپنڈی(آئی این پی) شوکت خانم کینسر میموریل ہسپتال کا ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کیخلاف ہرجانے کا دعوی منظور ہوگیا۔ راولپنڈی کی عدالت نے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے حنیف عباسی کو 50لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبزادہ نقیب شہزاد نے کیس کا فیصلہ سنایا تاہم مسلم لیگی رہنما حنیف عباسی فیصلہ سننے عدالت نہ آئے۔ عدالت نے شوکت خانم میموریل کینس ہسپتال کا ہتک عزت کا دعوی منظور کرتے ہوئے حنیف عباسی کے الزامات کو مسترد کردیا۔ مسلم لیگی رہنما نے ہسپتال انتظامیہ پر سنگین کرپشن کے الزامات لگائے تھے لیکن ان الزامات کو وہ ثابت نہ کرسکے۔ ہسپتال انتظامیہ نے حنیف عباسی پر 10ارب روپے کے ہرجانہ کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے ان الزامات کو ہسپتال کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش قرار دیا تھا۔

حنیف عباسی ہرجانہ

مزید :

صفحہ آخر -