شوکت عزیز کیخلاف کیس،ملزم اسماعیل قریشی کی بریت کی  درخواست پر دلائل طلب 

 شوکت عزیز کیخلاف کیس،ملزم اسماعیل قریشی کی بریت کی  درخواست پر دلائل طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے خلاف متبادل انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ میں غیر قانونی تعیناتی کے خلاف کیس میں آئندہ سماعت پر ملزم اسماعیل قریشی کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرلئے احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سماعت کی نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور ملزمان یوسف میمن، غلام نبی، عمر فاروق، بشارت حسین، لیاقت علی جتوئی عدالت روبرو پیش ہوئے  ملزم اسماعیل قریشی کی بریت کی درخواست میں مزید دستاویزات عدالت میں جمع کرائی گئیں آئندہ سماعت پر ملزم اسماعیل قریشی کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرلئے گئے عدالت نے کیس کی سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کر دی 
دلائل طلب

مزید :

صفحہ آخر -