ایف بی آ ر،تاجروں کی سہولت کیلئے انکم ٹیکس گوشوارے علاقائی زبانوں میں جاری 

 ایف بی آ ر،تاجروں کی سہولت کیلئے انکم ٹیکس گوشوارے علاقائی زبانوں میں جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آ باد (آئی این پی) فیڈرل بورڈ آ ف  ریونیو(ایف بی آ ر)نے  تاجروں کی سہولت کے لئے انکم ٹیکس گوشوارے علاقائی زبانوں میں جاری کر دیئے۔ منگل کو ایف بی آ ر کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے ویثرن کو مدنظر رکھتے ہوئے اور مشیر برائے خزانہ و ریوینیو کی ہدایات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے چھوٹے تاجروں کے لئے علاقائی زبانوں میں انکم ٹیکس گوشوارے جار ی کر دیئے ہیں۔ انکم ٹیکس گوشوارے پنجابی، سندھی، پشتو اور بلوچی زبانوں میں ایف بی آر کی ویب سائیٹ پر اپلوڈ کر دیئے گئے ہیں۔ ایف بی آر نے علاقائی زبانوں میں انکم ٹیکس گوشوارے جاری کرنے کا فیصلہ تاجروں کو گوشوارے داخل کرتے وقت درپیش مشکلات کے تناظر میں کیا ہے۔ ایف بی آر کاروباری سہولیات فراہم کرنے میں ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے۔ 
 ایف بی آ ر

مزید :

صفحہ آخر -