پیپلز پارٹی کا کراچی میں گیس، بجلی بحران کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، گو نیازی گو کے نعرے 

        پیپلز پارٹی کا کراچی میں گیس، بجلی بحران کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، گو ...

  

 کراچی (سٹاف رپورٹر،نیوز ایجنسیاں) پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کو کراچی دشمن اور بجلی وگیس کے بحران کا ذمہ دار قرار دیدیا،صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہا پورا ملک سندھ کی گیس سے چلے اور ہم محروم رہیں یہ قبول نہیں،ہم کراچی کے وارث، اس زیادتی پر اب خاموش نہیں رہیں گے۔ پیپلزپارٹی نے منگل کوگیس بحران، بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا،جس سے وقارمہدی، شہلا رضا،جاوید نایاب لغاری، جاوید ناگوری و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف جلد کے الیکٹرک کے دفتر کے سامنے بھی احتجاج ہوگا۔مظاہرے میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی،جنہوں نے گیس بحران کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی، مظاہرے کے باعث حسن اسکوائر سے سٹیڈیم روڈ جانے اور آنیوالے دونوں ٹریک پر ٹریفک جام رہا،احتجاجی مظاہرے،علامتی دھرنے میں صوبائی وزرا،ارکان اسمبلی اور عہدیداربھی موجود تھے۔مظاہرے سے خطاب میں صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا  کے الیکٹرک والے پی ٹی آئی کے انویسٹرزہیں،یہ نہیں ہوسکتا کہ ملک بھر کی صنعتیں چلیں کراچی کو گیس نہ ملے۔ وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث لوگوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے کراچی میں گیس کی قلت اوربجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے شہری سخت اذیت کا شکار ہیں۔آئین کہتا ہے جس صوبے میں گیس پیدا ہو سب سے پہلا حق اس کا ہے۔وفاقی حکومت آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ کراچی کے لوگ تکلیف میں ہوں وزیراعظم کو فرق نہیں پڑٹا،پی ٹی آئی میں آنیوالا ہر فرد فرشتہ بن جاتاہے۔گردشی قرضے آج دو اعشاریہ دو کھرب روپے ہوچکے ہیں۔نالائق حکومت نے دو مرتبہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا،بجلی کی قیمت میں ستر فیصد اضافہ کیا،ادویات کی قیمتیں بھی بڑھادی گئیں۔سلیکٹیڈ وزیراعظم ایم کیوایم کی زبان میں بات کررہاہے۔ انتخابات شفاف ہوں تو کراچی پیپلزپارٹی کو ووٹ دیگا۔کراچی ہمارا تھا ہمارا رہے گا۔  صوبائی وزیر شہلا رضا نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا وہ پیپلزپارٹی کے جیالے اور جیالیوں کو سلام پیش کرتی ہیں جنہوں نے ہمیشہ حق کیلئے بلا خوف و خطر آواز بلند کی،انہوں نے کہاہمارا احتجاج ملک کو آئین کے تحت چلانے کیلئے ہے۔ عمران نیازی کی حکومت کو دو سال ہوگئے ہیں لیکن عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ لگتا ہے عوام سے انتقام لیا جارہاہے۔ملک میں ہر چیز کا بحران ہے پانی، بجلی، گیس ناپید ہوچکی ہے۔اس موقع پر مظاہرین نے بحران نیازی گو کے نعرے بھی لگائے۔

پی پی مظاہرہ

مزید :

صفحہ آخر -