پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار فنانس میں معاہدے پر دستخط  

 پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار فنانس میں معاہدے پر دستخط  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اور ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نے صنعت کے نمایاں مینجڈ سیکورٹی سلوشن کے ساتھ فیزیکل اور ورچوئل ڈیٹا سینٹر  (VDC)  ہوسٹنگ سروسز فراہم کرنے کیلئے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ضرار ہاشم خان، چیف بزنس سروسز آفیسر، پی ٹی سی ایل اور خرم گل آغا، چیف انفارمیشن آفیسر اینڈ آپریشنز سپورٹ، ٹیلی نار مائیکرفنانس بینک نے حال ہی میں کراچی میں پی ٹی سی ایل کے زونل آفس میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں معاہدے پر دستخط کیے۔عمر فاروقی، جنرل منیجر، ڈیجیٹل سروسز سیلز، پی ٹی سی ایل،جاوید شیر علی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، آئی ٹی پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر، ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک اور ندیم اشفاق، ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کے علاوہ سینئر عہدیدار ان اس موقع پر موجود تھے۔پی ٹی سی ایل ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کو جدید ترین ڈیٹا سینٹرفراہم کررہا ہے جو جدید انفراسٹرکچر، مینجڈ سیکورٹی اور ڈی ڈی او ایس  (DDoS)  فلٹرنگ سلوشن سے لیس ہے۔ دستخطی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضرار ہاشم خان، چیف بزنس سروسز آفیسر، پی ٹی سی ایل نے کہاٹیلی نار مائیکرفنانس بینک کی بزنس ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ان کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کر کے ہمیں خوشی ہے۔ پی ٹی سی ایل بحیثیت قومی ادارہ وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کی حمایت کیلئے ملک بھر میں ڈیجیٹلا ئزیشن کیلئے کی جانی والی کوششوں میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔ اس طرح کی شراکت داری سے پی ٹی سی ایل کارپوریٹ سیکٹر کو جدید اور محفوظ سلوشنز کی فراہمی اور ٹیلی کام انفرسٹرکچر کی ترقی میں اپنا اہم کردار جاری رکھے گا جو ملک کی مجموعی معاشی ترقی کیلئے معاون ثابت ہوگا۔اس موقع پر، ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کے چیف انفارمیشن آفیسر خرم گل آغا نے کہا، موجودہ تیز رفتار بینکاری سرگرمیوں کی روشنی میں خاص طور پر موبائل اور آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعہ، سیکیورٹی اپریٹس میں باقاعدگی سے اپ گریڈ کرنا انتہائی ضروری ہے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -