سندھ رینجرزکا تعلقہ اسپتال وارہ میں فری میڈیکل کیمپ  

   سندھ رینجرزکا تعلقہ اسپتال وارہ میں فری میڈیکل کیمپ  

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے اندرون سندھ ضلع قمبر شہداد کوٹ کے تعلقہ اسپتال وارہ میں فری میڈیکل کیمپ کااہتمام کیا گیا  جس میں علاقے کے افراد کو مفت طبی سہولیات مہیا کی گئیں۔ اس موقع پرجنرل فزیشن، میڈیکل اسپیشلسٹ،بچوں کے اسپیشلسٹ،آرتھوپیڈک،ماہرامراض قلب، اسکن اسپیشلسٹ، آنکھوں کے اسپیشلسٹ،  لیڈی ڈاکٹرز اور رینجرز کے ڈاکٹرز نے تقریبا3,710 مریضوں جن میں خواتین،بچے اور بزرگ بھی شامل تھے کا معائنہ کیااورمفت ادویات فراہم کیں۔میڈیکل کیمپ میں موبائل لیبارٹریز کے ذریعے مریضوں کے ایکسرے، ٹی بی، ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ بھی کیئے گئے۔

مزید :

صفحہ آخر -