ایس ایچ اوز خواتین کے کیسوں کورجسٹرڈ کریں،شہلا رضا  

       ایس ایچ اوز خواتین کے کیسوں کورجسٹرڈ کریں،شہلا رضا  

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا  نے کہا کہ کراچی میں خواتین کی شکایت پر رجسٹرڈ ہونے والے کیسز کی اطلاع فوری طور محکمہ ترقی نسواں کی ہیلپ لائن 1094 پر دی جائے تاکہ متاثرہ خاتون کو محکمہ کی جانب سے قانونی، طبی معاونت کے ساتھ ساتھ تحفظ بھی فراہم کیا جاسکئے۔ کراچی بھر کے ایس ایچ اوز اور ائی اوز کو گھریلو تشدد (روک تھام اور تحفظ) ایکٹ 2013 اور دیگر متعلقہ ایکٹ کے بارے میں آگاہی تربیت فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ شکایات درج کرتے وقت صحیح دفعات کے تحت کیس رجسٹرڈ کیا جاسکے۔ یہ بات انہوں نے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر سیکریٹری محکمہ ترقی نسواں عالیہ شاہد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا جائے تاکہ ملوث افراد کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے خواتین پر ہونے والے حالیہ تشدد،زیادتی, قتل اور دیگر کیسز کی پیش رفت کے بارے میں صوبائی وزیر کو آگاہی فراہم کی۔ صوبائی وزیر نے ایس ایچ اوز کی کیسز میں عدم تعاون کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کی جائے کہ خواتین کے کیسیز کو ترجیح بنیادوں پر صحیح دفعات کے تحت رجسٹرڈ کیا جائے تاکہ انصاف ہوتا ہوا نظر آئے۔ 

 کراچی کے شہریوں کے حقوق مسلم لیگ دلائے گی،طارق حسن 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ تاجروں،وکلاء اور سیاسی شخصیات کی مسلم لیگ میں شمولیت اس بات کی غمازی ہے کہ عوام صرف و صرف اب پاکستان کی خالق جماعت پر ہی اعتماد و بھروسہ کررہے ہیں انکے مسائل کو حل و حقوق کا تحفظ مسلم لیگ (ق) کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ق) میں بزنس مین عامر ہمایوں،عامر رضا ایڈوکیٹ،آصف رضا،سلیم الرحمن،عمران فرحت صدیقی،مرزا آصف شاہ،محمد پریل مری ایڈوکیٹ، محمد شاہد خان،ملک ریاض،ہمایوں وارثی،سلیم احمد،خوشنود بشیر عباسی،نیاز علی شیخ اور دیگر شمولیت کرنے والی شخصیات سے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ق) کے محمد صادق شیخ،آفاق خٹک،کراچی کے جنرل سیکرٹیری عبدالقیوم زئی،لائرز ونگ سندھ کے صدر زبیر ہاشمی ایڈوکیٹ،خرم شاہد میؤ ایڈوکیٹ،رفعت ایڈوکیٹ، بزنس فورم کے ندیم کامل، حنیف وارثی، قاسم سومرو اور دیگر بھی موجود تھے۔  طارق حسن نے کہا کہ کراچی کے مسائل سے آگاہ ہیں اسوقت ازسرنو مردم شماری، سندھ کے اضلاع میں بارشوں میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ اور مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات اشد ضروری ہیں لیکن وفاقی و صوبائی حکومت نبردآزما ہیں کہ وزیراعظم پاکستان کے پیکیج کے اعلان کے بعد کے فنڈز کون خرچ کریگا مسلم لیگ (ق) واضح کرتی ہے کہ اب فنڈز کی بندر بانٹ نہیں ہونے دیگی یہ قومی خزانہ ہے اس پر عوام کا حق ہے کوئی لولی پاپ برداشت نہیں کرینگے۔ اس موقع پر مسلم لیگی رہنماوں نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت پر نئے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا اور اس عزم کا اظہار مختلف شخصیات کی شمولیت مسلم لیگ (ق) مزید مضبوط ہوگی اس موقع پر شمولیت اختیار کرنیوالے عامر ہمایوں،عامر رضا ایڈوکیٹ اور دیگر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کو سندھ کے صدر محمد طارق حسن کی قیادت میں صوبہ سندھ میں فعال و منظم کرینگے۔ 

کراچی:50 ہزار سے زائد کالجز میں داخلوں سے محروم  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)طلباء ایک امتحان میں پاس ہوئے تو دوسرا امتحان اب انتظار کر رہا ہے، 50 ہزار سے زائد طلبہ گیارہویں جماعت میں داخلہ سے محروم ہوگئے۔کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث حکومتی پروموٹ پالیسی کے تحت تمام طلبا کو پاس تو کردیا گیا، لیکن کالجوں میں اتنے طلباء کی گنجائش ہی موجود نہیں ہے۔ڈی اور ای گریڈ میں میٹرک پاس ہونے والے50 ہزار سے زائد طلبہ گیارہویں جماعت میں داخلہ سے محروم ہوگئے۔ کراچی کے 168 سرکاری کالجوں میں گیارہویں جماعت میں داخلہ پالیسی بری طرح ناکام ہوگئی۔100فیصد طلبہ پاس ہونے کے باعث کراچی کے سرکاری کالجوں میں 50 ہزار سے زائد طلبہ کے لیے کوئی سیٹیں نہیں ہیں۔ محکمہ تعلیم نے کراچی کے تمام کالجوں میں 1 لاکھ 16 ہزار 340 طلبہ کو داخلے دینے کا اعلان کیا۔رواں سال صرف میٹرک بورڈ کراچی سے ایک لاکھ 68 ہزار 880 طلبہ پاس ہوچکے ہیں۔ 52 ہزار 540 طلبہ کو گیارہویں جماعت داخلے کے لیے کراچی کے کسی سرکاری کالج میں گنجائش نہیں، گریڈ ڈی میں 37 ہزار 309 اور گریڈ ای میں 8 ہزار 230 طلبہ پاس ہوئے ہیں۔ محکمہ تعلیم حکام نے داخلوں کے لیے کوئی ہوم روک نہیں کیا۔

 موبائل فون بیرون ملک فروخت کرنے والا گروہ پکڑاگیا  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرقائد سے قیمتی موبائل فونز چھین کر دوسرے ممالک اسمگل کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔پولیس نے انٹیلی جنس بنیادوں پر گلشن حدید کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے قیمتی موبائل فونز چھین کر دوسرے ممالک اسمگل کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار ملزمان کے شہر کے مختلف اسٹریٹ کرمنل گروہوں سے رابطے تھے۔ ملزمان کی نشاندہی پر شہر کے مختلف علاقوں سے 70 سے زائد قیمتی اسمارٹ فونز بھی برآمد کرلیئے گئے ہیں۔پولیس نے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنے والی ڈیوائس سمیت لیپ ٹاپ، سائٹ ویئر یو ایس بیز بھی تحویل میں لے لی ہیں۔ گرفتار گروہ کا ماسٹرمائنڈ حسن عبداللہ کی نشاندہی پر گروہ کے دیگر ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزم عبداللہ چھینے گئے موبائل فون کا آئی ایم ایی آئی نمبر تبدیل کرنے کا ماہر تھا۔ گروہ کا سرغنہ جہانگیر بدر تبدیل کیئے گئے نمبرز والے فونز نیٹ ورک کے ذریعے بنگلہ دیش اور افغانستان بھجواتا تھا۔ملزم انٹرنیٹ پر خریداروں سے رابطے کرتا اور موبائل فون مہارت کیساتھ بیرون ملک بھجواتا تھا۔ گرفتار ملزم جہانگیر بدر نے تین سالوں سے کراچی میں موبائل فون چھننے کا انکشاف کیا۔ ملزمان نے چھینا جھپٹی کے دوران متعدد شہریوں کو زخمی کرنے کا بھی اعتراف کیا۔گرفتار ملزمان میں جہانگیر بدر، حسن عبداللہ، محمد عثمان، شاہ رخ قریشی اور عابد علی شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ضلعی آئی ٹی ٹیم کیجانب سے برآمد موبائل فونز کے تبدیل کیئے گئے آئی ایی ایم نمبر، ریکور کیئے جا رہے ہیں، جس کے بعد اصل مالکان کو مطلع کیا جائیگا۔

کراچی، موبائل فون چھین کر بیرون ممالک سمگل کرنے والا گروہ پکڑا گیا 

 کراچی(این این آئی) شہرقائد سے قیمتی موبائل فونز چھین کر دوسرے ممالک اسمگل کرنے والا گروہ پکڑا گیا پولیس نے انٹیلی جنس بنیادوں پر گلشن حدید کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے قیمتی موبائل فونز چھین کر دوسرے ممالک اسمگل کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے گرفتار ملزمان کے شہر کے مختلف اسٹریٹ کرمنل گروہوں سے رابطے تھے ملزمان کی نشاندہی پر شہر کے مختلف علاقوں سے 70 سے زائد قیمتی اسمارٹ فونز بھی برآمد کرلیئے گئے پولیس نے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنے والی ڈیوائس سمیت لیپ ٹاپ، سائٹ ویئر یو ایس بیز بھی تحویل میں لے لی ہیں گرفتار گروہ کا ماسٹرمائنڈ حسن عبداللہ کی نشاندہی پر گروہ کے دیگر ملزمان کو گرفتار کیا گیا ملزم عبداللہ چھینے گئے موبائل فون کا آئی ایم ایی آئی نمبر تبدیل کرنے کا ماہر تھا گروہ کا سرغنہ جہانگیر بدر تبدیل کیئے گئے نمبرز والے فونز نیٹ ورک کے ذریعے بنگلہ دیش اور افغانستان بھجواتا تھا۔ملزم انٹرنیٹ پر خریداروں سے رابطے کرتا اور موبائل فون مہارت کیساتھ بیرون ملک بھجواتا تھا گرفتار ملزم جہانگیر بدر نے تین سالوں سے کراچی میں موبائل فون چھننے کا انکشاف کیا ملزمان نے چھینا جھپٹی کے دوران متعدد شہریوں کو زخمی کرنے کا بھی اعتراف کیا گرفتار ملزمان میں جہانگیر بدر، حسن عبداللہ، محمد عثمان، شاہ رخ قریشی اور عابد علی شامل ہیں جن کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے ضلعی آئی ٹی ٹیم کی جانب سے برآمد موبائل فونز کے تبدیل کیئے گئے آئی ایی ایم نمبر، ریکور کیئے جا رہے ہیں  جس کے بعد اصل مالکان کو مطلع کیا جائیگا۔

گروہ گرفتار

کراچی میں غیرت کے نام پر شہری قتل، خاتون شدید زخمی 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں غیرت کے نام پر ایک شخص نے اپنے رشتہ دار کو قتل کر دیا گیا جب کہ چھریوں کے وار سے اہلیہ کو شدید زخمی کر کے فرار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق واقعہ میمن گوٹھ میں پیش آیا جہاں غیرت کینام پر ایک شخص نے اپنے رشتہ دار کی جان لے لی۔ملزم خادم نامی شخص نے خالد نامی رشتہ دار کو قتل کر دیا جب کہ قتل کے بعد ملزم خالد نے اپنی بیوی کوچھریوں کے وار سیزخمی کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ قاتل اور مقتول رشتہ دارہیں اور ملزم واقعے کے بعد فرار ہو گیا ہے جس کی تلاش کے لیے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے شہریوں کے بیانات قلمبند کیے جارہے ہیں۔

 علی اصغر جمالی پی اے ایم اے کے چیئرمین منتخب  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انڈس موٹرکمپنی کے سی ای او علی اصغر جمالی پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی اے ایم اے) کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی اے ایم اے) نے ٹریڈ آرگنائزیشن قواعد2013 کے تحت انتخابات برائے 2020-21  کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے نو منتخب  عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین یکم اکتوبر سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ علی اصغر جمالی کا ایسوسی ایشن کے نئے چیئرمین جبکہ ثاقب ایچ شیرازی ور محمد قلی خان خٹک کا سینئر وائس چیئرمین اور وائس چیئرمین کے طور پر انتخاب کیا گیا ہے۔تمام عہدیداران مقامی آٹو انڈسٹری سے طویل وابستگی رکھتے ہیں  اور آٹو انڈسٹری اور کاروباری شعبوں میں احترام کی نظروں سے دیکھتے جاتے ہیں۔علی اصغر جمالی نے آٹو موبائل انڈسٹری سے گہرے تعلقات استوار کر رکھے ہیں۔ وہ انڈس موٹر کمپنی سے گزشتہ 20 سال سے وابستہ ہیں اور 2017 سے چیف ایگزیکٹو کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان  کے فیلو ہیں۔ انہوں نے ہاروڈ یونیورسٹی امریکہ میں ایڈوانس مینجمنٹ پروگرام میں شرکت بھی کی ہے۔ 

 ایمریٹس کا عالمی نیٹ ورک 94 شہروں میں پھیل گیا 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایمریٹس نے مسقط اور یوگنڈا کے لئے سفری سہولیات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایمریٹس کی جانب سے اس اعلان کے بعد اسکے سفری نیٹ ورک میں شامل مقامات کی تعداد 94 ہوجائے گی۔ ایمریٹس بتدریج اپنے آپریشنز پھیلا رہا ہے، اپنے نیٹ ورک کو دوبارہ قائم کرکے سفر کے لئے زیادہ مواقع فراہم کررہا ہے جہاں صارفین اور ملازمین کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سفر کے ہر مرحلے میں اعلیٰ ترین معیار کے لئے ہر ممکن کاوش کی جارہی ہے۔  ایمریٹس یکم اکتوبر سے یوگنڈا کے شہر اینٹیبی کے لئے ہر جمعرات، جمعہ، اور اتوار کو  ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کرے گا۔ اس کے بعد ایمریٹس کے افریقی نیٹ ورک میں شامل مقامات کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔ یہ نیٹ ورک مسافروں کو حفاظت اور آسانی سے یورپ، مشرق بعید، امریکاز، مشرق وسطیٰ اور مغربی ایشیا بھر میں دبئی کے باسہولت اسٹاپ کے ساتھ جوڑتا ہے۔ ایمریٹس کی پرواز ای کے 729 دبئی  سے ساڑھے دس بجے روانہ ہوگی اور تین بجے اینٹیبی پہنچے گی۔ ریٹرن فلائٹ ای کے 730  پانچ بجے اینٹیبی سے روانہ ہوگی اور دبئی میں 11 بج کر 25 منٹ پر پہنچے گی۔ 

 کمشنر کراچی سہیل راجپوت کی زیر صدارت جائزہ اجلاس 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی سہیل راجپوت کی صدارت میں ان کے دفتر میں منعقدہ ایک جائزہ اجلاس میں چہلم حضرت امام حسین ؓکے مرکزی جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی غلام نبی میمن، ایڈیشنل کراچی ون اسد علی خان، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر،میونسپل کمشنر بلدیہ عظمی کراچی افضل زیدی، ڈ ی آئی جی شرقی نعمان صدیقی، ڈی آئی جی جنوبی جاوید اکبر ریاض، تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی بلدیات، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، پاکستان رینجرز، اور دیگر محکموں کے افسران اور کے الیکٹرک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس مین جعفر الائنس پاکستان کے سیکریٹری سید شبر رضا اور دیگررہنما اور منتظمین بھی موجو د تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کہ حضرت امام حسین ؓ کے چہلم کے موقع پر امن و امان یقینی بنانے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے اورمرکزی جلوس کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلوس کے راستوں اور محافل کے مقامات پر سڑکوں کی مرمت، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور سیوریج کی شکایات کے ازالے کے لئے فوری نوعیت کے اقدامات کئے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ علما کرام، مذہبی رہنماوں اور منتظمین کے ساتھ رابطہ و تعاون سے شہری مسائل کے حل اور کئے جائیں گے کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہری سہولتوں کی فراہمی کے لئے ترجیحی اقدامات کریں اور یقینی بنائیں کہ تمام مسائل کے حل اور بہتری کی کوششوں میں منتظمین کی مشاورت شامل ہو۔ کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ مذہبی رہنماؤں اور منتظمین کے ساتھ رابطہ کو مضبو ط بنائیں اپنے اپنے دفاتر میں منتظمین کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کریں مسائل کا جائزہ لیں اور ان کے حل کے لئے ترجیحی اقدامات کریں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کے الیکٹرک اس موقع پر مجالس اور جلوس کے مقامات پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات کرے گی کمشنر نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی کہ وہ اس موقع پر لوڈ شیڈنگ سے گریز کرے اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

 دنیا بھر میں دل کے امراض تیزی سے بڑھ رہے ہیں،ماہرین  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیرِ اہتمام ورلڈ ہارٹ ڈے کے موقع پر منعقد ہونے والی واک میں ماہرینِ صحت نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں دل کے امراض تیزی سے بڑھ رہے ہیں، پوری دنیا میں سالانہ 2.5کروڑ افرا د ان امراض کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ لیکن ترقی یافتہ ممالک میں متوازن غذا اور ورزش کے اہتمام سے اس مرض سے ہونے والی اموات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، مگر بدقسمتی سے پاکستان میں لوگ صحت کا خیال رکھنے کے لیے متوازن غذا اور ہلکی ورزش کا اہتما م بھی نہیں کرتے۔جس کی وجہ سے پاکستان میں یہ مرض تیزی سے بڑھ رہا ہے، پاکستان میں سالانہ 4سے 5لاکھ افراد دل کی بیماریوں میں مبتلا ہوکر موت کا شکار ہوجاتے ہیں، یہ باتیں انہوں نے واک کے شرکا سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہیں، کر و نا ایس او پیز کے باعث ڈاؤ اوجھا کیمپس اور ڈاؤ میڈیکل کالج و سول اسپتال میں علیحدہ علیحدہ واک کا اہتمام کیا گیا تھا، اوجھا کیمپس میں  چیف آپریٹنگ آفیسر عفت سوامیر، ڈاکٹر طارق فرمان، ڈاکٹر افتخار، ڈاکٹر حارث علوی، ڈاکٹر رستم، جبکہ ڈاؤ میڈیکل کالج میں چیئر مین ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیولوجی پروفیسر نواز لاشاری، ڈاؤ یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق، سول اسپتال کے میڈیکل سپریٹینڈینٹ ڈاکٹر نور محمد سومرو،  جنرل سیکرٹری پاکستان ہائپر ٹینشن لیگ پروفیسر اسحاق، اے ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر اسماعیل میمن، ڈاکٹر رفعت سلطانہ، ڈاکٹر نجم، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر کیلاش شریک تھے۔ پروفیسر نواز لاشاری نے کہا کہ پاکستان میں پہلے معمر افراد دل کی بیماریوں کا شکار ہوتے تھے،  مگر بدقسمتی سے یہ مرض کم عمر افراد میں تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے، جس کی وجہ تمباکو نوشی،جن میں سگریٹ،  پان، گٹکا، ماواکھانے والے افراد کا استعمال ہے۔انہو ں نے کہا کہ ہر فرد کو روزانہ واک کرنے کی عادت ڈالی چاہیے، 45منٹ کی واک اس مرض کی روک تھام میں خاطر خواہ کمی لاسکتی ہے۔ اس موقع پر رجسٹرار ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر اشعر آفاق نے کہا کہ دل کے مریضوں کے لیے کرونا وائرس جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے، اس لیے آپس میں کم سے کم  6فٹ کا فاصلہ رکھیں، ماسک کا استعمال کریں، روزانہ ورزش کریں، ان پر عمل کر کے نہ صر ف ہم خو د کو مرض سے بچاپائیں گے، بلکہ اپنے عزیز و اقارب اور معاشرے کے لیے سود مند ثابت ہونگے، ساتھ ہی اس مرض پر ہونے والے بے جا خرچ سے بھی بچیں گے۔ یہ ذمہ داری طلبہ اساتذہ، والدین کے ساتھ معاشرے کے ہر فرد کی ہے کہ لوگوں کو متوازن غذا، روزانہ ورزش اور سادہ زندگی گزارنے کے لیے رہنمائی فراہم کریں اور میڈیا اس کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ اس موقع پر  پروفیسر اسحاق نے کہا کہ پاکستان میں جنک فوڈ کے استعمال، آرام طلبی، لفٹ کا استعمال اور دوسرے طریقے جن سے جسمانی ورزش میں کمی واقع ہوتی ہے، بڑھتا جارہا ہے، ہمیں چاہیے کہ سیڑھیوں کا استعمال کریں، اس نے نہ صرف کولسٹرول بلکہ شوگر بھی کنٹرول میں رہے گی۔ انہو ں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو بچپن ہی سے سادہ زندگی اور ورزش کی عادت ڈالنی چاہیے۔خوراک میں اعتدال سے ہم کسی بھی بڑے مسائل کا شکا ر ہونے سے بچ سکتے ہیں 

 ڈیفنس سے ملنے والی انسانی ہڈیاں طلباء کے پریکٹس والی نکلیں 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس میں فیزون سے ملنے والی انسانی ہڈیاں اسٹوڈنٹس کے پریکٹس والی نکلیں، رپورٹ میں کہا گیا ہڈیوں پرپنسل اورمارکرکے نشانات ہیں جو پڑھاتے ہوئے لگائے گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیزون سے ملنے والی انسانی ہڈیوں کی اصل حقیقت سامنے آگئی، ساتھ پولیس کی درخواست پر انسانی ہڈیوں سے متعلق میڈیکل بورڈ کی رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا کہ ملنے والی انسانی ہڈیاں اسٹوڈنٹس کے پریکٹس کی ہیں۔جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ ملنے والی ہڈیاں میڈیکل اسٹوڈنٹس کو پڑھانے کے استعمال ہوتی ہیں، ہڈیوں پرپینسل اورمارکر کے نشانات ہیں، جو پڑھاتے ہوئے لگائے گئے تاہم کوئی ہڈی فریکچر نہیں ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہڈیوں میں 3 کھوپڑیاں اور دیگر جسم کے اعضا شامل ہیں۔یاد رہے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کچرا کنڈی سے انسانی ہڈیاں برآمد ہوئی تھیں، پولیس کا کہنا تھا کہ ہڈیاں کپڑے میں لپیٹ کر پھینکی گئی، بعد ازاں:پولیس نے ملنے والے تمام اجزا کو جناح اسپتال منتقل کردیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق، انسانی ہڈیاں ڈاکٹروں کی مشق میں استعمال ہوتی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ سال کراچی کے علاقے نیو کراچی کے قریب کچرا کنڈی سے انسانی اعضا برآمد ہوئے تھے، پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول حق نواز کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کیے گئے اور کچرا کنڈی میں پھینکا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -