کراچی کے شہریوں کے حقوق مسلم لیگ دلائے گی،طارق حسن 

 کراچی کے شہریوں کے حقوق مسلم لیگ دلائے گی،طارق حسن 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ تاجروں،وکلاء اور سیاسی شخصیات کی مسلم لیگ میں شمولیت اس بات کی غمازی ہے کہ عوام صرف و صرف اب پاکستان کی خالق جماعت پر ہی اعتماد و بھروسہ کررہے ہیں انکے مسائل کو حل و حقوق کا تحفظ مسلم لیگ (ق) کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ق) میں بزنس مین عامر ہمایوں،عامر رضا ایڈوکیٹ،آصف رضا،سلیم الرحمن،عمران فرحت صدیقی،مرزا آصف شاہ،محمد پریل مری ایڈوکیٹ، محمد شاہد خان،ملک ریاض،ہمایوں وارثی،سلیم احمد،خوشنود بشیر عباسی،نیاز علی شیخ اور دیگر شمولیت کرنے والی شخصیات سے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ق) کے محمد صادق شیخ،آفاق خٹک،کراچی کے جنرل سیکرٹیری عبدالقیوم زئی،لائرز ونگ سندھ کے صدر زبیر ہاشمی ایڈوکیٹ،خرم شاہد میؤ ایڈوکیٹ،رفعت ایڈوکیٹ، بزنس فورم کے ندیم کامل، حنیف وارثی، قاسم سومرو اور دیگر بھی موجود تھے۔  طارق حسن نے کہا کہ کراچی کے مسائل سے آگاہ ہیں اسوقت ازسرنو مردم شماری، سندھ کے اضلاع میں بارشوں میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ اور مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات اشد ضروری ہیں لیکن وفاقی و صوبائی حکومت نبردآزما ہیں کہ وزیراعظم پاکستان کے پیکیج کے اعلان کے بعد کے فنڈز کون خرچ کریگا مسلم لیگ (ق) واضح کرتی ہے کہ اب فنڈز کی بندر بانٹ نہیں ہونے دیگی یہ قومی خزانہ ہے اس پر عوام کا حق ہے کوئی لولی پاپ برداشت نہیں کرینگے۔ اس موقع پر مسلم لیگی رہنماوں نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت پر نئے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا اور اس عزم کا اظہار مختلف شخصیات کی شمولیت مسلم لیگ (ق) مزید مضبوط ہوگی اس موقع پر شمولیت اختیار کرنیوالے عامر ہمایوں،عامر رضا ایڈوکیٹ اور دیگر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کو سندھ کے صدر محمد طارق حسن کی قیادت میں صوبہ سندھ میں فعال و منظم کرینگے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -