علی اصغر جمالی پی اے ایم اے کے چیئرمین منتخب  

 علی اصغر جمالی پی اے ایم اے کے چیئرمین منتخب  

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انڈس موٹرکمپنی کے سی ای او علی اصغر جمالی پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی اے ایم اے) کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی اے ایم اے) نے ٹریڈ آرگنائزیشن قواعد2013 کے تحت انتخابات برائے 2020-21  کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے نو منتخب  عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین یکم اکتوبر سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ علی اصغر جمالی کا ایسوسی ایشن کے نئے چیئرمین جبکہ ثاقب ایچ شیرازی ور محمد قلی خان خٹک کا سینئر وائس چیئرمین اور وائس چیئرمین کے طور پر انتخاب کیا گیا ہے۔تمام عہدیداران مقامی آٹو انڈسٹری سے طویل وابستگی رکھتے ہیں  اور آٹو انڈسٹری اور کاروباری شعبوں میں احترام کی نظروں سے دیکھتے جاتے ہیں۔علی اصغر جمالی نے آٹو موبائل انڈسٹری سے گہرے تعلقات استوار کر رکھے ہیں۔ وہ انڈس موٹر کمپنی سے گزشتہ 20 سال سے وابستہ ہیں اور 2017 سے چیف ایگزیکٹو کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان  کے فیلو ہیں۔ انہوں نے ہاروڈ یونیورسٹی امریکہ میں ایڈوانس مینجمنٹ پروگرام میں شرکت بھی کی ہے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -