ایمریٹس کا عالمی نیٹ ورک 94 شہروں میں پھیل گیا 

   ایمریٹس کا عالمی نیٹ ورک 94 شہروں میں پھیل گیا 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایمریٹس نے مسقط اور یوگنڈا کے لئے سفری سہولیات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایمریٹس کی جانب سے اس اعلان کے بعد اسکے سفری نیٹ ورک میں شامل مقامات کی تعداد 94 ہوجائے گی۔ ایمریٹس بتدریج اپنے آپریشنز پھیلا رہا ہے، اپنے نیٹ ورک کو دوبارہ قائم کرکے سفر کے لئے زیادہ مواقع فراہم کررہا ہے جہاں صارفین اور ملازمین کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سفر کے ہر مرحلے میں اعلیٰ ترین معیار کے لئے ہر ممکن کاوش کی جارہی ہے۔  ایمریٹس یکم اکتوبر سے یوگنڈا کے شہر اینٹیبی کے لئے ہر جمعرات، جمعہ، اور اتوار کو  ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کرے گا۔ اس کے بعد ایمریٹس کے افریقی نیٹ ورک میں شامل مقامات کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔ یہ نیٹ ورک مسافروں کو حفاظت اور آسانی سے یورپ، مشرق بعید، امریکاز، مشرق وسطیٰ اور مغربی ایشیا بھر میں دبئی کے باسہولت اسٹاپ کے ساتھ جوڑتا ہے۔ ایمریٹس کی پرواز ای کے 729 دبئی  سے ساڑھے دس بجے روانہ ہوگی اور تین بجے اینٹیبی پہنچے گی۔ ریٹرن فلائٹ ای کے 730  پانچ بجے اینٹیبی سے روانہ ہوگی اور دبئی میں 11 بج کر 25 منٹ پر پہنچے گی۔ 

مزید :

صفحہ آخر -