کمشنر کراچی سہیل راجپوت کی زیر صدارت جائزہ اجلاس 

 کمشنر کراچی سہیل راجپوت کی زیر صدارت جائزہ اجلاس 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی سہیل راجپوت کی صدارت میں ان کے دفتر میں منعقدہ ایک جائزہ اجلاس میں چہلم حضرت امام حسین ؓکے مرکزی جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی غلام نبی میمن، ایڈیشنل کراچی ون اسد علی خان، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر،میونسپل کمشنر بلدیہ عظمی کراچی افضل زیدی، ڈ ی آئی جی شرقی نعمان صدیقی، ڈی آئی جی جنوبی جاوید اکبر ریاض، تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی بلدیات، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، پاکستان رینجرز، اور دیگر محکموں کے افسران اور کے الیکٹرک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس مین جعفر الائنس پاکستان کے سیکریٹری سید شبر رضا اور دیگررہنما اور منتظمین بھی موجو د تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کہ حضرت امام حسین ؓ کے چہلم کے موقع پر امن و امان یقینی بنانے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے اورمرکزی جلوس کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلوس کے راستوں اور محافل کے مقامات پر سڑکوں کی مرمت، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور سیوریج کی شکایات کے ازالے کے لئے فوری نوعیت کے اقدامات کئے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ علما کرام، مذہبی رہنماوں اور منتظمین کے ساتھ رابطہ و تعاون سے شہری مسائل کے حل اور کئے جائیں گے کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہری سہولتوں کی فراہمی کے لئے ترجیحی اقدامات کریں اور یقینی بنائیں کہ تمام مسائل کے حل اور بہتری کی کوششوں میں منتظمین کی مشاورت شامل ہو۔ کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ مذہبی رہنماؤں اور منتظمین کے ساتھ رابطہ کو مضبو ط بنائیں اپنے اپنے دفاتر میں منتظمین کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کریں مسائل کا جائزہ لیں اور ان کے حل کے لئے ترجیحی اقدامات کریں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کے الیکٹرک اس موقع پر مجالس اور جلوس کے مقامات پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات کرے گی کمشنر نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی کہ وہ اس موقع پر لوڈ شیڈنگ سے گریز کرے اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

مزید :

صفحہ آخر -