ڈیرہ: فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا آپریشن‘ 17 پوائنٹس سیل‘ بھاری جرمانے 

  ڈیرہ: فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا آپریشن‘ 17 پوائنٹس سیل‘ بھاری جرمانے 

  

ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر)خالص خوراک کی فراہمی کیلئے فوڈ اتھارٹی ٹیمیں ایکشن میں آگئیں‘ مصالحہ، مٹھائی، بیورجز، بیکری مصنوعات و دیگر خوراک کی چیکنگ،17 پوائنٹس سِیل کئے گئے‘ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے بتایا کہ مظفر گڑھ میں جاوید کریانہ کو ٹیسٹ رپورٹ میں سرخ مرچ میں ملاوٹ پر سِیل کیا گیا اور50کلو ملاوٹی مصالحے ضبط کر لئے گئے ڈی جی خان میں اکوا سپرنگ آئس فیکٹری کو لیے گئے سیمپل کی کوالٹی فیل ہونے پر بہتری لانے تک کام سے روک(بقیہ نمبر48صفحہ 6پر)

 دیا گیا جبکہ راجن پورمیں شریف اینڈ سنز آئس فیکٹری لیبارٹری رپورٹ کی کلیئرنس تک کام روک دیا گیا، 600لیٹر برف بلاکس کا پانی تلف کر دیا گیا دیگر کاروائیوں میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر مظفر گڑھ میں مجاہد سوئیٹس کو 15ہزار، رحیمیار خان میں نوید ریفریشمنٹ کو 13ہزار جرمانہ عائد کیا گیا مزید لیہ میں المکہ ہوٹل،پٹھان ہوٹل، بہاولپور میں اقبال سوئیٹس، رحیمیار خان میں کلاسک بریڈ، ڈی جی خان میں العباس ٹریڈرز کو یکساں 10ہزارروپیجرمانے کئے گئے مزید کاروائیوں میں ڈی جی خان میں 5،مظفرگڑھ میں 1، راجن پور میں 2، بہاولنگر میں 4، بہاولپورمیں 3، رحیمیارخان میں 2 فوڈ یونٹس سیل کر دیئے گئے  عرفان میمن نے مزید بتایا کہ فوڈ پوائنٹس کو سابقہ وارننگ پر عمل نہ کرنے، گزشتہ واجبات کی عدم ادائیگی پر سربمہر کیا گیاخوراک میں موجود مضر اجزاء جسم میں داخل ہو کر متعدد بیماریوں کا باعث بنتے ہیں پنجاب فوڈ اتھارٹی عوامی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہ کریگی۔

سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -